कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ، ڈاکٹر اریب دانیال نے MBBS مکمل کر لیا، جدوجہد کی روشن مثال قائم

ملکاپور: 21 /اپریل ( محمد احسان سر) مہاراشٹر کے ضلع اکولہ کے علاقہ اکوٹ فیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اریب دانیال عبداللطیف نے اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ مایو ہاسپیٹل ناگپور سے 20 اپریل 2026 کو کامیابی کے ساتھ MBBS کی ڈگری حاصل کر لی ہے. ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر بن گئی ہے. ڈاکٹر اریب دانیال کی کامیابی ایک متاثر کن داستان جو انتہائی جدوجہد اور مشکلات سے بھر پور رہی اور ایک ماں کی قربانیوں اور دعاؤں کا ثمر ہے اور مسلسل محنت اور مشکل حالات کے خلاف جدوجہد کا نتیجہ ہے. محدود وسائل کے باوجود انہوں نے اپنے عزم اور حوصلے سے یہ ثابت کر دیا کہ کامیابی صرف سہولتوں کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ مضبوط ارادوں کی مرہونِ منت ہوتی ہے. ان کی اس کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے. سماجی و تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر اریب کو نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی کردار قرار دیا ہے. ڈاکٹر اریب دانیال نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین، خصوصاً والدہ کی قربانیوں اور دعاؤں کو دیا. ان کا کہنا ہے کہ اگر انسان سچی لگن اور محنت کے ساتھ اپنے مقصد پر قائم رہے تو کوئی بھی رکاوٹ اسے کامیابی سے نہیں روک سکتی. ماہرین و تجربہ کار کے مطابق ڈاکٹر اریب کی یہ کامیابی ان نوجوانوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو وسائل کی کمی کو اپنی ناکامی کا سبب سمجھتے ہیں۔ ان کی محنت اور جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم و ہمت کے سامنے مشکلات دم توڑ دیتی ہیں. آخر میں اہلِ علاقہ اور معززین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اریب دانیال کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں انسانیت کی خدمت کا وسیلہ بنائے. اس موقع پر رشتہ داروں ، اعزہ و اہل علاقہ نے ڈاکٹر اریب دانیال اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے