कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، کامران کاشف شیخ روشن کی شاندار کامیابی، حاصل کیے ٪93.2 فیصد نمبرات

ملکاپور: 20 /اپریل (محمد احسان سر): موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور کا تعلیمی ادارہ ایم ایس ایم (MSM ) انگلش اسکول کے ہونہار طالب علم کامران کاشف شیخ روشن نے دسویں جماعت ( انگلش میڈیم ) کے امتحان میں %93.2 فیصد نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی. اس شاندار کامیابی سے نہ صرف اسکول بلکہ ان کے والدین اور شیخ خاندان کا بھی نام روشن ہوا ہے. کامران کاشف کی اس قابلِ فخر کارکردگی پر ان کے والد محترم شیخ روشن کے دوستوں و معزز شخصیات نے ان کے دولت کدہ پر پہنچ کر کامران کاشف کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر آصف خان سر، ایڈوکیٹ جاوید قریشی، اعجاز رنگریز، شمیم احمد، آفسر خان سمیت دیگر افراد نے انہیں مٹھائی پیش کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس خوشی کے موقع پر صحافی محمد احسان سر، سابق مدرس فیروز خان (فیروز سر )، مدرس عارف بیگ بسوہ، اجو میمن رشتہ دار، دوست احباب اور لکی ایجوکیشن سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے بھی کامران کاشف کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی محنت ،لگن اور والدین کی بہترین تربیت کا نتیجہ و قابلِ تقلید قرار دیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے