कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردھاپور میں جوا کھیلنے والوں پر پولیس کی کارروائی

چار ملزمین کے خلاف مقدمہ درج، چھ لاکھ سے زائد مال ضبط

ناندیڑ:19؍اپریل (نمائندہ اعتبار) غیر قانونی کاروباروں پر روک لگانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے اپنے ماتحت ایک خصوصی دستہ ناندیڑ ضلع میں روانہ کیا تھا۔مورخہ 18؍اپریل کو مذکورہ دستے نے اردھاپور کے عمر کالونی میں واقع ایک کھلی جگہ پر جوا کھیلنے والے افراد پر چھاپہ مارا۔ دستے کی آمد کی خبر ملتے ہی کئی جواری فرار ہوگئے، تاہم چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے 10,300 روپئے نقد، جوا کھیلنے کا سامان اور 12 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 6,60,300 روپئے ہے۔اس سلسلے میں اردھاپور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 207؍2026 کے تحت دفعہ 12 (الف) مہاراشٹر جوا قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کی ذمہ داری پولیس اسٹیشن کے اہلکار بودیمواڑ کے سپرد کی گئی ہے۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، سنجیو جِنکلواڑ، کانسٹیبل گنیش دھومال اور کاماجی گاؤلی نے حصہ لیا۔ دستے کی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے افسران اور عملے کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دفتر نے ’خبر‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے علاقے میں جاری غیر قانونی کاروباروں کی اطلاع موبائل نمبر9150100100پر فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے دیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے