कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسٹوڈنٹس سینٹر ایس آئی او پربھنی کی جانب سے MAHA TET/CTET ورکشاپ ،کامیاب طلباء کیلئے تہنیتی تقریب

پربھنی:18؍اپریل ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) اسٹوڈنٹس سینٹر ایس آئی او پربھنی کے زیر اہتمام 19 اپریل 2026 کو CTET اور TET کے امیدواروں کے لیے ایک شاندار اور معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جو شیخ صاحب نے نہایت خوش الحانی سے پیش کی، جبکہ نعتیہ نشست میں کلم نوری سے تشریف لانے والی شازیہ میڈم نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو نورانیت سے معطر کیا اور عظیم خان سر نے بھی نعتِ شریف پیش کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو متاثر کیا۔ایس آئی او کے صدر مقامی مہیب قادری نے اسٹوڈنٹس سینٹر کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے سینٹر کی خدمات کو سراہا اور تمام طلباء و طالبات کو اس سینٹر سے استفادہ حاصل کر نے کی اپیل کی۔ورکشاپ کے دوران CTET اور TET کے مختلف مضامین پر ماہر اساتذہ نے طلباء کی رہنمائی کی، جن میں محمد اکبر سر، شیخ مسرت سر، رحیم صوفی سر، عظیم احمد خان سر، مصباح صالحہ میڈم اور جویریہ تسنیم میڈم شامل ہیں، جنہوں نے نہایت آسان اور مؤثر انداز میں امتحانی تیاری، نصاب کی تفہیم اور کامیابی کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلباء نے اس رہنمائی کو بے حد مفید قرار دیا اور اسے اپنی کامیابی کے لیے اہم سنگ میل بتایا۔پروگرام کے اختتام پر اسٹوڈنٹس سینٹر ایس آئی او پربھنی میں آن لائن و آف لائن تعلیم حاصل کرنے والے 23 کامیاب طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس اور مومنٹو سے نوازا گیا، جس سے طلباء کے حوصلے بلند ہوئے۔ آخر میں عظیم خان سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا، جبکہ بعض طلباء نے بھی ادارے کی معیاری تعلیم اور خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کیے اور سینٹر کی نئی بیچ کے آغاز کا اعلان کیا اور کثیر تعداد میں استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی۔۔ یہ ورکشاپ طلباء کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی اور اس سے ان کے تعلیمی سفر میں نئی توانائی اور عزم پیدا ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے