कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مراٹھی اساتذہ کی تقرری لازمی، ورنہ منظوری منسوخ کرنے کا انتباہ

ریاستی حکومت کی ریاست بھر اسکولوں کو ہدایت

ملکاپور:18/ اپریل ( محمد احسان سر ) ممبئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ریاستی حکومت نے ریاست بھر کے تمام بورڈز، میڈیم اور انتظامیہ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تدریس کے لیے باقاعدہ تعلیمی اہلیت رکھنے والے اساتذہ کی تقرری کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس فیصلے پر آنے والے تعلیمی سال سے سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، جبکہ مراٹھی اساتذہ کی تقرری نہ کرنے والے اسکولوں کی منظوری منسوخ کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے. حکومت کے مطابق، پہلی سے دسویں جماعت تک تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تعلیم تعلیمی سال 2020-2021 سے لازمی کی گئی ہے، تاہم ریاستی تعلیمی بورڈ کے علاوہ دیگر بورڈز جیسے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای، خصوصاً انگریزی میڈیم اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تدریس نہ ہونے پر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تمام پارٹیوں کے اراکین نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا. اس موقع پر وزیر تعلیم دادا بھوسے نے اعتراف کیا تھا کہ بیشتر نجی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں مراٹھی زبان نہیں پڑھائی جا رہی ہے، اور نئے تعلیمی سال سے اس پر سختی سے عمل کرانے کا یقین دلایا تھا. اسی پس منظر میں حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر اسکول میں مراٹھی مضمون کے لیے بی ایڈ یا ڈی ایڈ جیسی مطلوبہ تعلیمی اہلیت رکھنے والے اساتذہ کی تقرری کی جائے. اس کے علاوہ، مراٹھی زبان پالیسی کے مؤثر نفاذ کی نگرانی کے لیے معائنہ ٹیموں میں تجربہ کار مراٹھی اساتذہ کو شامل کیا جائے گا. تعلیم محکمہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ دیگر بورڈز کے اسکولوں میں اس پالیسی کے نفاذ کی جانچ تعلیمی سال شروع ہونے کے دو ماہ کے اندر مکمل کی جائے اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری) کو پیش کی جائے. حکومت کے اس فیصلے کو مراٹھی زبان کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے