कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلام پورہ علاقہ میں اسکولی بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں میونسپل کمشنر کی جانب سے جانچ کمیٹی تشکیل

ناندیڑ:16؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے اسلام پورہ علاقہ میں میونسپل کارپوریشن کے کام کی وجہ سے کھودے گئے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر چار اسکولی بچوں کی افسوسناک موت واقع ہوگئی۔ اس سنگین واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔اسلام پورہ علاقہ میں ایم جی آر گارڈن کے قریب جمعرات،16 اپریل 2026ء کو تقریباً صبح 11:30 بجے اسلام پورہ علاقہ کے رہنے والے 10 سے 13 سال عمر کے چار بچے کھیلتے ہوئے ایک گہرے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب گئے۔ اسی دوران دوسری جانب ایک پرائیویٹ پلاٹ مالک کی جانب سے پلاٹنگ کا کام جاری تھا، جبکہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے اس علاقہ میں نالے کی تعمیر کا کام بھی چل رہا تھا، جہاں ایک گڑھا کھودا گیا تھا جس میں گندا پانی جمع ہوگیا تھا۔ اسکول چھوٹنے کے بعد یہ بچے کھیلنے یا تیرنے کے لیے اس پانی میں اُترے، لیکن گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
میونسپل کارپوریشن کمشنر نے اس واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرنے اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ گڑھا کس کام کے لیے کھودا گیا تھا، دو رکنی کمیٹی مقرر کی ہے۔ اس کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر گریش کدم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر مرزا فرحت اللہ بیگ شامل ہیں۔ اس دو رکنی کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی جانچ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ کنٹریکٹر یا آفیسر کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے یا نہیں، اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔
واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین وریندر سنگھ گاڑی والے، سابق چیئرمین کشور سوامی، سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار، سابق ڈپٹی مسعود احمد خان ، کارپوریٹر بابو بھائی کھوکے والے، ایڈیشنل کمشنر گریش کدم، ایگزیکٹیو انجینئر دلیپ ٹاکلیکر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر محمد غلام صادق اور علاقائی آفیسر راون سونسلے وغیرہ نے موقع کا معائنہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے