कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں درجۂ حرارت میں اضافہ

لو لگنے سے بچاؤ کے لیے ضلع ہیلتھ انتظامیہ کی عوام سے اپیل

ناندیڑ:14؍اپریل (نمائندہ اعتبار) گزشتہ چند دنوں سے ناندیڑ ضلع میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید گرمی کی لہر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لو (Heat Stroke) لگنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ اس پس منظر میں ضلع پریشد ناندیڑ کے ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنتوش سوریہ ونشی نے شہریوں سے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر سنتوش سوریہ ونشی نے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، خاص طور پر دوپہر کے وقت شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ لو لگنا ایک سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے، لیکن مناسب احتیاط کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ محکمۂ صحت پوری طرح تیار ہے، لہٰذا شہری گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر (کیا کریں؟)
پانی کا زیادہ استعمال کریں: پیاس نہ لگنے پر بھی وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔ سفر کے دوران پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔
مشروبات کا استعمال: لیموں شربت، چھاچھ، لسی، او آر ایس (ORS) یا گھریلو مشروبات استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہے۔
لباس: باہر جاتے وقت ہلکے رنگ کے، ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں۔ سر پر ٹوپی، رومال یا چھتری کا استعمال کریں۔
دوپہر کا وقت ٹالیں: دوپہر 12 سے 3:30 بجے کے درمیان تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔
غذا پر توجہ: ہلکی اور پانی سے بھرپور موسمی پھل جیسے تربوز، سنترے اور انگور استعمال کریں۔
کیا نہ کریں؟
دوپہر کے وقت دھوپ میں محنت طلب کام کرنے سے بچیں۔
چائے، کافی اور نشہ آور اشیاء سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔
بند کھڑی گاڑی میں چھوٹے بچوں یا پالتو جانوروں کو ہرگز نہ چھوڑیں۔
لو لگنے کی علامات ظاہر ہونے پر کیا کریں؟
اگر کسی شخص کو تیز بخار، چکر آنا، متلی، سر درد یا بے ہوشی جیسی علامات محسوس ہوں تو اسے فوراً سایہ دار جگہ پر بٹھائیں، گیلے کپڑے سے جسم کو صاف کریں اور قریبی بنیادی صحت مرکز یا سرکاری اسپتال میں فوری علاج کے لیے لے جائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے