कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرسید احمد سمان 2026 کی شاندار تقریب سکھچی ریسورٹ، ولگاؤں میں منعقد

سینئر صحافی محمد فاروق کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ایوارڈ

ملکاپور: 14/ اپریل (محمد احسان سر) موصولہ اطلاعات کے مطابق سرسید احمد سمان 2026 کی باوقار تقریب 12 اپریل 2026 کو سکھچی ریسورٹ، ولگاؤں میں نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد سرسید احمد ایجوکیشن سوسائٹی، امراوتی، پیرزادہ یوتھ فاؤنڈیشن، پونے اور پریم کشور سکھچی چیریٹیبل ٹرسٹ، بالگاؤں کے مشترکہ زیرِ اہتمام کیا گیا. تقریب کی صدارت امراوتی منڈل کے چیف ایڈیٹر انیل اگروال نے کی، جبکہ افتتاح امراوتی کے میئر مسٹر چند جی تیجوانی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ناگپور ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ فردوس مرزا، ایس ڈی ایم امراوتی انیل بھٹکر، معروف ادیب ڈاکٹر ناصیر الدین انصار، امتیاز پیرزادہ، نریش کتھولے، آصف حسین، سدھارتھ دیورے، پروفیسر ڈاکٹر رویندر موندرے، سچنت ، مالاکر سمیت دیگر معززینِ شہر بڑی تعداد میں موجود تھے. اس کے علاوہ ٹھیکیدار حاجی عرفان خان، رشیکیش دیش مکھ، اسماعیل لالو والے، عبدالحمید، دھیرج ہیوسے، سید منجر علی، صلاح الدین خان، صادق شاہ، اقبال ساحل، سید راشد علی، واحد خان، نجیب کریم خان، نزہت پروین، ڈاکٹر مریم رارانی، مسز یارلہ ناز، شاہ احمد، شاہ بی بی، مسز فرحان بی بی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی. پروگرام کے منتظمین ڈاکٹر بشیر خان پٹیل اور یحییٰ خان پٹھان و دیگر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال پھولوں کے گلدستوں اور شال پیش کرکے کیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فردوس مرزا نے تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ترقی کے لیے علم اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے.صدرِ اجلاس انیل اگروال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے واضح مقصد کا تعین ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے ہدف پر قائم رہنے کی تلقین کی. انیل اگروال نے پروگرام کو سراہتے ہوئے منتظمین کمیٹی کی ستائش کی اور ڈاکٹر بشیر خان پٹیل اور یحییٰ خان پٹھان کا تہہ دل شکریہ ادا کیا. تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 23 نمایاں شخصیات کو “سرسید سمان 2026” ایوارڈ سے نوازا گیا. صحافت کے شعبہ میں کھامگاؤں کے سینئر صحافی محمد فاروق کو ان کی 45 سالہ پرنٹ میڈیا اور 20 سالہ الیکٹرانک میڈیا خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر بشیر خان پٹیل نے اظہارِ تشکر ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے پر ہوا، جبکہ شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے