कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارہ ادبِ اسلامی ہند (شاخ پربھنی) کے زیرِ اہتمام کامیاب شعری نشست کا انعقاد

پربھنی :14؍اپریل(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):ادارہ ادبِ اسلامی ہند، شاخ پربھنی کی جانب سے بتاریخ 11 اپریل 2026 بروز ہفتہ شب 9 بجے، دفتر جماعتِ اسلامی ہند روبرو شاہی مسجد میں ایک باوقار اور کامیاب شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس ادبی نشست کی صدارت کہنہ مشق اور ممتاز شاعر شیخ معین الدین فکرؔ پڑتاپ گڑھی نے فرمائی۔نشست کا آغاز سید رضوان راوی کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام کا نذرانہ کلیم کسک نے پیش کر کے محفل کو روحانیت سے معطر کر دیا۔اس موقع پر جن شعراء کرام نے اپنے دلنشین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، ان میں شیخ معین الدین فکرؔ پڑتاپ گڑھی، شفیع احمد شفیعؔ، کلیم کسک، عبدالواحد جاذب، وحید اسلم، فیروز سروش، حبیب ہاشمی، طہ صدیقی، امیر خان نادار، انصاری جاوید اور سید رضوان راوی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔نشست کی نظامت کے فرائض ارشاد ضیاء نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر فیروز سروش نے اپنے خطاب میں شعراء حضرات کو تعمیری اور اصلاحی کلام پیش کرنے کی تلقین کی اور ادب کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔محفل میں بڑی تعداد میں باذوق سامعین شریک ہوئے، جن میں عبدالمنان خان (امیرِ جماعت مقامی)، ذکی الدین خطیب، سمیع اللہ خان، سعید پاشا، نعیم الدین خطیب، اعظم ہاشمی، راضی الدین خطیب اور محمد شکیب شامل تھے۔آخر میں نعیم الدین خطیب کے پُراثر اظہارِ تشکر کے ساتھ یہ کامیاب شعری نشست رات گئے اختتام پذیر ہوئی۔ حاضرین نے اس بامقصد ادبی پروگرام کو بے حد سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی نشستوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے