कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں ‘عظیم الشان مشاعرہ’ اور ‘بزمِ عید ملن’ کا شاندار انعقاد

پربھنی: 14؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )شہر کی معروف ‘خان اکیڈمی’ کے زیرِ اہتمام ‘بزمِ عید ملن’ کے پرمسرت موقع پر ایک ‘عظیم الشان مشاعرہ و استقبالیہ’ پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ادبی پروگرام 12 اپریل 2026 کو عنایت نگر میں واقع خان اکیڈمی ہال میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ادب نوازوں نے شرکت کی۔
اہم شخصیات اور تقریبِ اعزاز:
پروگرام کی صدارت پروفیسر سمیع اللہ خان سر نے کی۔ اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی خان اکیڈمی کے ڈائریکٹر محترم اشرف خان پٹھان موجود تھے۔ پروگرام کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کا ‘استقبال’ (اعزاز) کیا گیا۔
معزز مہمانوں میں احمد خان (ایم. اے. اورنگ آباد)، پروفیسر شیخ مختار، محمد ضیاء الدین صاحب (بی. اے.)، ممبئی سے تشریف لائے شیخ معین الدین ‘فکر’ پرتاپ گڑھی اور ڈاکٹر یوسف صابر سمیت کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ رنگریز سر، ایم. اے. رشید، شیخ افسر صاحب، پروفیسر عبید اللہ خان اور محمد علی خان کی موجودگی خصوصی طور پر قابلِ ذکر رہی۔
شعری نشست اور ثقافتی رنگ:
پروگرام کا باقاعدہ آغاز احمد علی خان کی ‘تلاوتِ قرآن’ اور ‘حمد’ سے ہوا، جبکہ شعیب خان نے ‘نعتِ پاک’ پیش کی۔ مشاعرے کی نظامت ارشاد خان نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں کی۔
مشاعرے میں مقامی اور بیرونی شعراء نے اپنی بہترین غزلوں اور نظموں سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کلام پیش کرنے والے اہم شعراء میں شفیع احمد شفیع، واحد اسلم، کلیم کسک، امیر خان نادر، آصف سر، سید رضوان راوی، جنید اقبال، راہی (جنتور)، منور جنتوری، شاکر پرتوری، واحد جازب اور طاہہ سر شامل تھے۔
اظہارِ تشکر:
خان اکیڈمی کے عہدیداران اور اراکین نے پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی۔ آخر میں اکیڈمی کی جانب سے تمام مہمانوں، شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس ادبی شام کو یادگار بنایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے