कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جوتی با پھولے جینتی کے موقع پر امن کمیٹی کی میٹنگ

ملکاپور: 13/ اپریل ( محمد احسان سر ) ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جوتی با پھولے جینتی کے پیش نظر ملکاپور پولیس اسٹیشن کی جانب سے امن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا انعقاد سنیچر، 11 اپریل 2026 کو شام 5 بجے چھترپتی شیواجی مہاراج مراٹھا منگل کاریالیہ، ملکاپور میں کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ضلع بلڈھانہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نلیش تامبے، ایڈیشنل ایس پی شرینک لوڈھا، مہاجن سر، مقامی ایم ایل اے چین سکھ سنچیتی، نگر پریشد کے صدر بلدیہ عتیق جواری والے، تحصیل دفتر کے وی سی پاٹل سمیت دیگر انتظامی افسران اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام ملکاپور پولیس انسپکٹر گنیش گیری کی رہنمائی میں منعقد ہوا.میٹنگ کے دوران جینتی کو پُرامن اور خوشگوار ماحول میں منانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی. اس موقع پر معززین نے قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نیز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جوتیبا پھولے کے افکار کو سامنے رکھتے ہوئے محبت، احترام اور اتحاد کے ساتھ جینتی منانے پر زور دیا گیا.جینتی کے دوران قانون و نظم، صفائی، ٹریفک انتظام، جلوس کے راستوں اور حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کی گئیں. کسی بھی قسم کی افواہ پھیلانے، بدامنی پیدا کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا. پولیس انسپکٹر گنیش گیری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلوس کے دوران امن برقرار رکھیں، قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں,اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین، مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، سماجی کارکنان، صحافی حضرات اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔ امن کمیٹی کے اراکین نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر پولیس محکمہ کی جانب سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے