कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں عازمینِ حج کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ و دعوتِ طَعام

ملکاپور :12/ اپریل (محمد احسان سر ): ملکاپور تعلقہ کے بدنیرا، بسوہ، ناندورہ اور موتلا علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ و دعوتِ طَعام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب الحاج محمد عثمان نور ماسٹر (بارہ داری، ملکاپور)، نائب صدر بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ، کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ایک خصوصی مجلس سے ہوا، جس میں عازمینِ حج کے لیے نورانی بیان پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حج کے اہم امور، ضروری ہدایات اور دیگر دینی موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ مجلس کے اختتام پر عازمینِ حج کے لیے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا. بعد ازاں دوپہر 12 بجے استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں عازمینِ حج کا پُرجوش استقبال کیا گیا. مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے حاضرین نے بھرپور لطف اٹھایا. اس موقع پر الحاج محمد عثمان نور ماسٹر نے تمام عازمینِ حج اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت کو باعثِ سعادت قرار دیا۔ مہمانوں نے بھی اس بابرکت محفل کے انعقاد پر میزبان اور ان کے اہلِ خانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.تقریب کا اختتام دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا، اور حاضرین نے عازمینِ حج کے کامیاب و مقبول سفرِ حج کے لیے دعا کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے