कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

722واں سالانہ عرس حضرت خواجہ امیر خسروؒ کے عالمی سیمینار میں متعدد کتابوں کا رسم اجراء

ناندیڑ؍نئی دہلی:8؍اپریل (راست)آج مورخہ 6/اپریل2026بروز پیر ۱۷شوال ۱۴۴۶ھ17شوال 1446ھ بمقام خواجہ ہال شمس العلماء حضرت خواجہ حسن نظامیؒ دہلوی بستی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ نئی دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عالمی سیمینار بعنوان ’’حضرت خواجہ امیر خسروؒ۔۔حیات و کمالات ‘‘زیر اہتمام و صدارت خواجہ سید محمد شافی نظامی ابن دلی رتن حضرت خواجہ سید محمد نظامیؒ ( سجادہ نشیں درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ و جانشین فخردہلی حضرت خواجہ حسن نظامیؒ ) منعقد ہوا ۔۔اس سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور محترم المقام پدم شری پروفیسر اخترالواسع صاحب (سابق وائس چانسلر ) دیگر مہمانان و اسکالر اور مقالہ نگاروں و خلیفہ و مریدین کی موجودگی تلاوت قرآن سے سیمینار کا آغاز ہوا۔ شہید سید محمد نظامیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی کتاب کی رسم اجرائی کی گئی ۔اس کے علاوہ حضرت خواجہ حسن نظامیؒ کی شائع کردہ کتاب’السلام کے ضروری عقائد’ کا رسم اجراء کیا گیا۔ اسی طرح آن لائن ماہنامہ ’منادی نئی دہلی‘ کے خصوصی شمارے کا بھی رسم اجراء کیا گیا ۔۔اس سیمینار میں شہر دہلی کے علاوہ پورے ملک سے آئے ہوئے اسکالرس، پروفیسر، عالم ،دیگر خانقاہوں سے آئے ہوئے خادمین و پیر اور مریدین میں کے علاوہ مقالہ نگاروں نے اپنے مقالے پیش کیے ۔۔جس میں ڈاکٹر عقیل احمد (غالب اکیڈمی) شاہد انور دہلی ،ڈاکٹرسید فاروق صاحب (ہمالیہ درگس)،جناب فاروق ارگلی ،جناب شریف حسین قاسمی (سابق صدر شعبہ دہلی یونیورسٹی)جناب سودمند شافی نظامی صاحب ، ملا محی الدین خالد نظامی ،محمد افضل منگلوری، مفتی سکندر علی چشتی(اجمیر)محمد ہارون نظامی ،ڈاکٹر ڈاکٹر نصیر نظامی ،جناب عبدالملک نظامی صاحب کے علاوہ ڈاکٹر محمد عبدالرافع کی موجودگی رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے