कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر مولا اسماعیل شیخ اردو سمپوزیم میں اول

عثمان آباد :6؍اپریل (راست) آج مورخہ 6 اپریل 2026 کو عثمان آباد میں منعقد ہوئے اردو سمپوزیم میں پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے فعال معلم ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ سر کو بہترین پیشکش پر اول انعام سے نوازا گیا۔ پچھلے تین سالوں سے ریاستی سطح پر اردو اسکولوں میں مطالعے کے فروغ کے مقصد کے تحت اردو ریڈنگ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ رواں تعلیمی سال میں اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کے تحت ضلع بھر کے اردو اسکولوں میں تحریک مطالعہ پروگرام چلایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والے مقاصد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ضلع سطح پر ضلعی تعلیمی و تربیتی ادارہ دھاراشیو(عثمان آباد) کے زیر اہتمام اردو اساتذہ کا مسابقہ (سمپوزیم)منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ سر نے "اسکول کی لائبریری نے بدلا طلباء کا معیار ” اس عنوان کے تحت اپنا پی۔ پی۔ ٹی۔ پریزنٹیشن پیش کیا۔ اپنی سرگرمی کی بہترین روداد کے مظاہرے پر جج صاحبان نے اول قرار دیا۔ ڈائٹ کے پرنسپل جناب ڈاکٹر دیانند جٹنورے صاحب کے دست مبارک سے اعزازی سند تفویض کی گئی۔ اس مقابلے میں ضلع بھر سے اردو اساتذہ نے حصہ لیا۔ ممتحن کے فرائض محترمہ ڈاکٹر سیدہ تبسم صاحبہ، محترم جناب شیخ شاگرد احمد سر اور ضلع امبیسڈر شیخ عبدالوحید سر نے انجام دیے جب کہ اس پوری تقریب کو آویزاں کرنے میں ڈائٹ کے شعبہ اردو کے صدر جناب محترم شیخ شریف سر نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ اسکولی سطح پر اس سرگرمی کو سرانجام دینے میں اسکول کے صدرمدرس محترم جناب شاہ طیب علی سر اور تمامی اساتذہ کرام نے معاونت فرمائی۔ اس کامیابی پر تمام رفقا نے تہنیت پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے