कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کھام گاؤں میں پروقار تقریبِ عید ملن منعقد

بلڈھانہ :6 اپریل (نمائندہ) جماعت اسلامی ہند کھامگاؤں، ایس آئی او، حلقۂ خواتین اور جی آئی او کے اشتراک سے برادران و خواہرانِ وطن کے لئے ہوٹل تلجائی کھام گاؤں میں عید ملن کی پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مرد و خواتین کے بشمول قصبہ کی معروف شخصیات و دانشوران نے شرکت کی۔اس پروقار تقریب میں ناسک سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی واجد علی خان (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ناسک )، ڈاکٹر شرینک لوڈھا (ایڈیشنل ایس پی )، ڈاکٹر وقار الحق خان (صدر انجمن مفید الاسلام کھام گاؤں )، روندرا چیکے (ضلعی صدر مراٹھا سیوا سنگھ)، سنجو بھاؤ شینگارے، سوپنیل دادا ٹھاکرے(صدر شہر گانگریس )، ڈاکٹر دھننجے تلولکر (پرنسپل جی ایس کالج کھام گاؤں )، ڈاکٹر تھیٹے، ستیش اپا دوٹے، شیکھر پروہت، نریندر وانکھڈے(ریاستی صدر ماڑی کرمچاری سنگھٹنا)، منا پروار، وجے اگلے (میونسپل کونسلر)، شہرت خان (میونسپل کانسلر )، محترمہ سربجیت کور، محترمہ راج کماری تیجندر سنگھ چوہان، محترمہ ہرشا نگاڑے، محترمہ شروتی پٹانگے، محترمہ سلوجا میڈم، وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ۔پروگرام واجد علی خان کی صدارت میں انجام پذیر ہوا ۔پروگرام کی شروعات حافظ عتیق صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کی اور مراٹھی ترجمہ سہیل فرقان نے پیش کیا ۔تلاوت کے بعد اسٹیج پر موجود مہمانان نے مختصراً تاثرات پیش کئے جن میں ایڈیشل ایس پی محترم شرینک لوڈھا نے جماعت اسلامی کی اس پہل کو وقت کی اہم ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ سماج میں اس طرح عملی میدان میں آکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اور جماعت کے یہ اور اسطرح کے بہت سے کاموں کی خوب تعریف کی ۔جوانوں سے ایک دوسرے کو سمجھنے کی اپیل کی ۔ڈاکٹر وقار الحق خان نے بھی ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اور ملک کی ترقی ہی ہماری خوشحال زندگی کا راز ہے ۔ بہت سے مہمانان نے اپنے تاثرات پیش کئے جن میں خواتین بھی تھیں۔ تمام شرکا نے آج کی اس تقریب کو وقت کی ضرورت بتایا اور کہا کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ ،آپسی بھائی چاری پیار و محبت ہی ہمارے دیش کی خوبصورتی ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہوگی ۔آخر میں صدارتی تقریر میں محترم واجد علی خان نے جماعت اسلامی ہند کا مختصراً تعارف پش کرتے ہوئے رمضان ،اس کی اہمیت، قرآن اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ رب العزت نے لے رکھا ہے، قرآن صرف مومنین کا نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے ۔ آپ نے ، وحدانیت ، رسالت اور آخرت پر مدلل و جامع گفتگو فرمائی ۔اظہار تشکر محترم ظفر عبید انصاری ( مقامی صدر جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں) نے کیا ۔ اس پروگرام کی نظامت سہیل فرقان (ضلعی صدر جماعت اسلامی ہند بلڈانہ نارتھ ) نے کی۔ پروگرام کے بعد وطنی بھائیوں و بہنوں کے لئے شیر خورمے کا نظم رکھا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ڈھائی سو سے مرد و خواتین نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے