कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشو ریلیجیس فاؤنڈیشن (SRF) کی تین روزہ نشست کا انعقاد

ناندیڑ:6؍اپریل (راست)گزشتہ 3 تا 5 اپریل 2026 کو شہر ناندیڑ میں SRF (Socio-Religious Foundation) کی تین روزہ نشست منعقد کی گئی ۔ اس اہم نشست میں فاؤنڈیشن کے ذمہ دارن شریک رہے اور گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔نشست کے دوران موجودہ سماجی مسائل جیسے بے دینی و اخلاقی انحطاط، تعلیمی پسماندگی اور خاندانی نظام کی کمزوریوں پر گہری بحث کی گئی۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ ان مسائل کا حل دینی اقدار، اخلاقی تربیت اور اجتماعی تعاون میں پنہاں ہے۔ ساتھ ہی تکثیری سماج جہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، ان میں باہمی دوری، مذہبی منافرت اور طبقاتی اونچ نیچ کے تئیں موجودہ حقیقت پہ کھل کر بحث کی گئی اور اس کے مؤثر علاج کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی. جب تک سماج میں علم نافع، اخلاق حسنہ کی تلقین، اخلاق سیئہ سے نفرت کا ماحول نہیں بنایا جائے گا نیز انسانی بنیادوں پر ایک دوسرے کی تکریم نہیں کی جائے گی تب تک سماج میں باہمی عداوت و نفرت باقی رہے گی اور آگ کی طرح پھیلتی رہے گی. لہذا عمدہ سماجی اقدار اور غلط سماجی اقدار میں فرق سے تمام افراد کو روشناس کرایا جائے تاکہ ملک و ملت کی تعمیر مثبت انداز میں ہوتی رہے. ایس آر ایف کے President اور Executive Bodyنے اس نشست میں پورے سماج کو دینی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی اور معاشی لحاظ سے تعاون کرنے کی حکمت عملی پر غور و فکر کیا، جس میں غریبوں کی مدد، یتیموں کی تعلیم و تربیت، عام افراد کی معاشی خودکفیلی اور بنیادی سیاسی شعور قابل ذکر ہیں۔سماج میں کام کرنے والی سوسائٹیز اور تنظیموں کے باہمی تعاون کی ضرورت و اہمیت پر خصوصی توجہ دی گئی اور اس کی ضرورت بھی محسوس کی گئی ،تاکہ وسائل کا بہتر استعمال ہو سکے اور ملک و ملت کو جو نقصانات پہنچ رہے ہیں ان سے بچا جاسکے نتیجۃً ‘تعاونوا علی البر و التقویٰ و لا تعاونوا علی الإثم والعدوان’ کا عملی مظہر سماج میں دیکھا جاسکے. اسی طرح ہر فرد کی تربیت خصوصاً ایس آر ایف سے وابستہ افراد کی انفرادی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، جس میں ان کی کردار سازی، دینی تعلیم و شعور اور اخلاقیات کو مضبوط سے مضبوط تر کرکے ایک بہتر اور مثالی معاشرے کے قیام کو عملی صورت دی جاسکے۔اس سہ روزہ نشست میں ملکی و بین الاقوامی حالات پر شدید خدشات کا بھی اظہار کیا گیا اور عامۃ الناس کو پہنچنے والے فوری و دور رس نقصانات پہ غور و فکر کیا گیا.آخر میں تمام شرکاء نے عملی اقدامات اٹھانے کا عہد کیا اور صدر مجلس کی دعاء پر اس نشست کا اختتام ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے