कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ میں قریش کانفرنس کا چوتھا قومی اجلاس کا انعقاد، صمَد قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا

ملکاپور :5/ اپریل ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں قریش کانفرنس کا چوتھا قومی اجلاس 4 اپریل 2026 ، راشٹروادی بھون، بلڈھانہ کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا. اس موقع پر ملک بھر سے قریش برادری کے عہدیداران اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود رہی، جس سے پروگرام کو خاص اہمیت اور وقار حاصل ہوا. اس باوقار اجلاس میں قریش کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ صنوبر علی قریشی ( سپریم کورٹ، دہلی)، قومی خاتون صدر محترمہ موہین خلیل، مہاراشٹر پردیش کے ورکنگ صدر ذاکر بھائی قریشی، نیز شیوسینا (اُباٹھا) کی ترجمان جے شری تائی نے شرکت کی پروگرام کے دوران سماجی خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں صمَد قریشی کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ اور شال و گل پوشی کے ساتھ سرفراز کیا گیا. اس موقع پر مقررین نے قریش برادری کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی پر زور دیتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کیا. اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے قریش کانفرنس کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس کے باعث تقریب کو ایک یادگار اور تاریخی حیثیت حاصل ہوئی. پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور حاضرین نے اس طرح کے اجتماعات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے