कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معلم شیخ موصوف شیخ محمود کی سبکدوشی پر پُروقار الوداعی تقریب

ملکاپور: 4/ اپریل (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق چاندور بسوا ضلع پریشد اردو اعلیٰ ابتدائی مدرسہ ( ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول ) میں معاون معلم شیخ موصوف شیخ محمود کی باعزت سبکدوشی کے موقع پر 30 مارچ 2026 کو ایک پُروقار اور پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا. واضح رہے کہ شیخ موصوف سر نے اپنی تقریباً 37 سال 6 ماہ پر محیط طویل تدریسی خدمات 31 مارچ 2026 کو مکمل کرتے ہوئے سبکدوشی اختیار کی. اس موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس سید منیر سید خلیل نے تقریب کی صدارت فرمائی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈگھی مرکز کے کیندر پرمکھ وکاس ہولے، اسکول انتظامیہ سمیتی کے صدر سید یوسف، سابق صدر مدرس رہبر خان سر اور شمیم احمد (سابق صدر، اسکول انتظامیہ سمیتی) سمیت دیگر معزز شخصیات اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک رہی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ موصوف سر کی تعلیمی خدمات، خلوص، فرض شناسی اور طلبہ کے ساتھ ان کی مثالی وابستگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری ملازمت ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. تقریب کی نظامت سلیم انصاری سر نے بخوبی انجام دی، جبکہ اظہارِ تشکر رضیق الدین سر نے پیش کیا.آخر میں شیخ موصوف شیخ محمود سر کو ان کی شاندار خدمات پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے