कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ فیروز خان فیروز سر سبکدوش

ملکاپور: 2 /اپریل (محمد احسان سر) ایکس گورنمنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول، ملکاپور کے فعال اور مخلص معلم فیروز خان فیروز سر اپنی 36 سالہ شاندار تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد 31 مارچ 2026 کو باعزت طور پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اسٹاف کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر محمد شہاب الدین سر نے کی. فیروز خان فیروز سر نے اپنی طویل ملازمت کے دوران نہایت خلوص، دیانتداری اور لگن کے ساتھ درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی بلکہ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہوئے۔ تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسکول کے انتظامی امور کو بھی خوش اسلوبی سے نبھایا.ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، جن میں سماج سیوا ایوارڈ، سال 2025 کا ضلعی سطح کا “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ”، اور ریاستی سطح پر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اردو افق پر ایک درخشاں ستارہ بھی قرار دیا گیا. تقریب میں بطور مہمان خصوصی حاجی محمد عثمان نور ماسٹر، روزنامہ “سیاسی تقدیر” کے بیورو چیف نعیم شیخ (ممبئی)، صحافی محمد احسان سر، سابق مدرس شیخ شبیر شیخ بشیر، مدرس زبیر قریشی، مدرس اظہر خان، آصف خان سر ، شاہد خان و دیگر معزز شخصیات شریک رہیں. مہمانانِ خصوصی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے فیروز خان فیروز سر کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا.پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے اردو و مراٹھی اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ نظامت کے فرائض قاضی ملکہ صوفیہ میڈم نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ آخر میں دعاؤں کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا.فیروز خان فیروز سر کی انتھک محنت، اخلاص اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے