कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں SIR مہم میں تیزی، ووٹرس کی میپنگ کا عمل آخری مرحلے میں داخل ۔ عوام سے بروقت اندراج کی اپیل

پربھنی:2؍اپریل (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)پربھنی شہر کے وارڈ نمبر 13، اجمیر کالونی، معصوم کالونی اور سنجے گاندھی نگر میں جاری ایس آئی آر (SIR) مہم کے تحت ووٹرس کی رہنمائی اور میپنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں بوتھ لیول آفیسر مولانا میر ذاکر علی، اسسٹینٹ ٹیچر محترمہ فرزانہ باجی، سید انور صاحب، مسعود سر، پرویز انعامدار، مزمل صاحب اور اعجاز سر نے گھر گھر پہنچ کر ووٹرس کو نہ صرف SIR مہم کی تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں بلکہ اس کی اہمیت و افادیت کو بھی اجاگر کر ریے ہیں ۔بی ایل او کی جانب سے خصوصی طور پر 2002 کی الیکشن فہرست میں شامل ووٹرس کی میپنگ کرتے ہوئے ان کی اولاد کے ناموں کو آن لائن ان کے ساتھ جوڑنے کا عمل تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے ذریعے ووٹر لسٹ کو مزید درست اور مکمل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ ہر مستند فرد کا نام شامل ہو سکے۔مذکورہ علاقوں میں سروے کا کام متعلقہ بی ایل اوز نہایت ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، جس کی عوامی سطح پر بھی سراہنا کی جا رہی ہے۔مولانا میر ذاکر علی اور دیگر متعلقہ بی ایل اوز نے پربھنی کے تمام ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کی میپنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں، تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ SIR مہم اور سروے کی آخری تاریخ 6 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اس لیے تمام اہل پربھنی سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے اپنے ناموں کا اندراج یقینی بنائیں اور اس اہم جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے