कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ووٹر نظر ثانی فہرست کے تحت میپنگ کی تاریخ میں توسیع

عوام سے جلد سے جلد اس عمل کو مکمل کرنے کی اپیل

پربھنی :یکم؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) عوام الناس کی اطلاع کے لیے ایک نہایت اہم اعلان کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تحت ووٹر نظر ثانی فہرست میں میپنگ کے عمل کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اب اسے 06 اپریل 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ہمیں مزید سہولت فراہم کرنے اور ہر اہل شہری کو اپنے ووٹ کے حق کو محفوظ بنانے کا موقع دینے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابھی بھی کئی افراد اور خاندان ایسے ہیں جن کا میپنگ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا، اس لیے اس توسیع کو ایک سنہری موقع سمجھتے ہوۓ جلد سے جلد استفادہ کریں۔الیکشن سے وابستہ ذمہ داران نے تمام شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس مہلت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور فوری طور پر اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے ناموں کی درستگی اور تصدیق کے لیے میپنگ کا عمل مکمل کروائیں۔ اس ضمن میں اپنے متعلقہ بی ایل او (BLO) سے رابطہ قائم کریں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر سے گریز کریں۔ ووٹر فہرست میں درست اندراج نہ صرف ایک شہری کا بنیادی حق ہے بلکہ ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد بھی ہے۔ اگر کوئی فرد اس عمل سے غفلت برتتا ہے تو وہ اپنے قیمتی حقِ رائے دہی سے محروم ہو سکتا ہے۔یہ وقت لاپرواہی کا نہیں بلکہ بیداری اور ذمہ داری کا ہے۔ اس لیے ہم سب مل کر اس قومی فریضے کو انجام دیں اور اپنے ووٹ کے حق کو محفوظ بنائیں۔ یاد رکھیں، ایک درست ووٹ ہی ایک مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔
👉 آخری تاریخ: 06 اپریل 2026
👉 فوراً اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں اور میپنگ مکمل کروائیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے