कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محنت رنگ لائی: خان اکیڈمی پربھنی کے شاہینوں کی سی ٹی ای ٹی 2026 میں شاندار اڑان

محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ کامیابی شور مچا دے

پربھنی: یکم؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )محنت کی روشنی جب رہنمائی سے مل جائے تو کامیابی خود قدم چومنے آتی ہے_سی ٹی ای ٹی 2026 کے نتائج میں خان اکیڈمی، پربھنی کے طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کا یہ حسین امتزاج اس وقت نمایاں ہوا جب اکیڈمی کے طلباء نے اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ایک نئی مثال قائم کی۔اس نمایاں کامیابی میں سامعہ ناز شیخ محمد معین الدین نے (106) نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انصاری نباء فاطمہ عبد المنان (102)، ماہین فاطمہ محمد جلال احمد (100)، ذویا انجم شیخ ممتازالدین (98)، عائشہ ناز عبد الحمید (96)، انعم فاطمہ سید فاروق (95) اور مریم تبسم سید شوکت علی (83) نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکیڈمی کا نام روشن کیا۔خان اکیڈمی میں اس شاندار کامیابی کے پیچھے اساتذہ کی مسلسل محنت، منظم تدریسی نظام اور طلباء کی لگن شامل ہے۔ ستمبر سے شروع ہونے والی تیاری کے دوران تقریباً پانچ ماہ تک باقاعدگی کے ساتھ کلاسز منعقد کی گئی، جن میں ڈیجیٹل بورڈ کے ذریعے کوئز، مختلف تعلیمی سرگرمیاں اور ہر اتوار ٹاپک وائز ٹیسٹ کے ذریعے طلباء کی تیاری کو مضبوط بنایا گیا، جبکہ امتحان سے قبل ماک ٹیسٹ کے انعقاد نے طلبہ کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا۔اکیڈمی کی تجربہ کار فیکلٹی میں جناب پٹھان اشرف خان سر نے ای وی ایس، جناب شعیب خان سر نے ہندی، محترمہ رفعت جہاں میڈم نے اردو، محترمہ عریبہ تبسم میڈم نے سی ڈی پی، جناب شیخ لقمان سر نے انگریزی اور جناب شیخ محبوب سر نے ریاضی کے مضامین کی تدریس انجام دی۔ اساتذہ کی انتھک محنت اور خلوص نے طلبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب پٹھان اشرف خان سر نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی مشترکہ محنت اور طلباء کی لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔طلبہ نے بھی اپنی کامیابی کا سہرا اساتذہ اور اکیڈمی کے بہترین تعلیمی ماحول کو دیتے ہوئے کہا کہ یہاں حاصل کی گئی رہنمائی نے نا صرف ان کے علم میں اضافہ کیا بلکہ انہیں اعتماد کے ساتھ امتحان دینے کے قابل بنایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے