कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ عید گاہ دھماکہ معاملہ میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے طلب کی رپورٹ

ریاستی اقلیتی کمشن کے رُکن وسیم خواجہ بھائی برہان نے ضلع ایس پی کو دی ہدایت

ناندیڑ:26؍مارچ (نامہ نگار) رمضان عید کے دن ناندیڑ شہر کے واجےگاؤں عیدگاہ کے قریب موٹر سائیکل میں ہوئے دھماکے کا معاملہ اسمبلی میں پہنچ گیا ہے وہیں اب ریاستی اقلیتی کمیشن کے رُکن وسیم خواجہ بھائی برہان نے ناندیڑ ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس کو معاملے کی مکمل جانچ کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ 21 مارچ کو عید الفطر منائی گئی۔ اس دن شہر کے واجےگاؤں بندھارا کے قریب عیدگاہ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا۔ اس میں ایک شخص شدید جھلس کر ہلاک ہو گیا۔ عید کی نماز ادا کرنے کے لیے ہزاروں مسلمان عیدگاہ میں جمع تھے۔ اسی دوران دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کی خبر پورے مہاراشٹر میں پھیل گئی۔ اس دھماکے کی اطلاع سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک کے ذریعے پوری ریاست تک پہنچی۔ یہ بحث تھی کہ آیا یہ حملہ تھا، خودکش دھماکہ یا کچھ اور۔ دریں اثنا، ناندیڑ پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شاہ جی اماپ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرٹینڈنٹ سورج گراو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پرشانت شندے، لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر ادے کھنڈرائے، ڈسٹرکٹ کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اور فارنسک کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ اب انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس واقعہ کی گونج اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ سماج وادی پارٹی کے رُکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس معاملے پر اسمبلی میں آواز اٹھائی اور واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ اسپیکر سے کی۔ اب ریاستی اقلیتی کمیشن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، واقعے میں مرنے والے کی شناخت معلوم کی جائے اور اس کے پس پردہ وجوہات اور پس منظر کی تحقیقات کی جائیں، علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ ساتھ ہی دھماکے کی اصل وجہ (دہشت گردانہ کارروائی؍حادثاتی طور پر) کسی دوسرے حادثے کی وجہ کا تعین کیا جائے۔ عیدگاہ اور علاقے میں سخت پولیس کی تعیناتی اور ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے اور معاملے کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر ریاستی اقلیتی کمیشن کو پیش کی جائے۔ اس طرح کا مطالبہ ریاستی اقلیتی کمیشن کے ریاستی رکن وسیم خواجہ بھائی برہان نے ناندیڑ ضلع سپرٹینڈنٹ آف پولیس سے کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ واقعہ اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق ہے، اس لیے فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی کی جانی چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے