कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نائیگاؤں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد

ناندیڑ:20؍مارچ (نمائندہ اعتبار)ضلع میں بے روزگار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر ناندیڑ اور پرم ویر چکر کیپٹن گربچن سنگھ سلاریا گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نائیگاؤں کے مشترکہ تعاون سے منگل 24 مارچ 2026 ءکو مذکورہ آئی ٹی آئی نائیگاؤں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے پلیسمنٹ ڈرائیو؍روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس پلیسمنٹ ڈرائیو؍روزگار میلے میں مختلف پرائیویٹ اداروں میں ملازمت اور روزگار کے مواقع کے لیے انٹرویوز لیے جائیں گے، لہٰذا ضلع کے بے روزگار امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منگل 24 مارچ 2026 ءکو صبح 10 بجے سے پرم ویر چکر کیپٹن گربچن سنگھ سلاریا گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نائیگاؤں میں حاضر ہوکر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔مزید معلومات اور رابطے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ، ای میل آئی ڈی [nandedrojgar01@gmail.com](mailto:nandedrojgar01@gmail.com) اور فون نمبر 02462-251674 یا سید رزاق 9423748008 پر رابطہ کریں۔ یہ اپیل اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر را۔ م۔ کولہے نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے