कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ایل پی جی گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ!

آٹوڈرائیورس پریشان ، جئے آٹو سینا کا چکہ جام کا انتباہ

ناندیڑ: 19؍مارچ (راست) ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور شہر میں پیدا شدہ قلت کے باعث آٹو رکشا ڈرائیور شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک طرف مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس کا وافر ذخیرہ موجود ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف ناندیڑ شہر میں گیس کی شدید قلت نے عوام خصوصاً آٹوڈرائیورں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فی لیٹر گیس کی قیمت میں 30 سے 35 روپئے تک اضافہ ہوا ہے، جس سے آٹوڈرائیوروں کی آمدنی پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔ شہر کے مختلف گیس پمپوں پر طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں، جس کے سبب ڈرائیوروں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کی روزی روٹی متاثر ہو رہی ہے۔جئے ہند آٹو سینا، ناندیڑ ضلع نے ضلع کلکٹر کو پیش کردہ اپنے مکتوب میں الزام عائد کیا ہے کہ بعض گیس پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹوڈرائیوروں کو پریشان کر رہے ہیں۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پمپ مالکان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں، نیز گیس کی فراہمی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔مکتوب میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں جبکہ حکومت خود یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں پانچ سے چھ ماہ تک کے لیے ایل پی جی کا ذخیرہ موجود ہے، اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ اور قلت پیدا ہونا سوالیہ نشان ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال آٹوڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔جئے ہند آٹو سینا نے انتباہ دیا ہے کہ اگر جلد از جلد اس مسئلہ کا حل نہ نکالا گیا تو وہ چکہ جام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر ساجد راج، ہارون علی خان، محمد طارق، راہول مدھوکر شیلکے، دگمبر بھاؤ، شیخ ریاض اور شیخ محسن سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے