कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں گھریلو گیس کی کالا بازاری بے نقاب، سری نگر علاقہ سے 10 سلینڈر ضبط

ناندیڑ:16؍مارچ (نمائندہ اعتبار) گھریلو اور تجارتی گیس سلینڈروں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرکے انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ ضلع سپلائی محکمہ نے سری نگر علاقہ میں چھاپہ مار کر 10 خالی گیس سلینڈر ضبط کئے ہیں اور متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہنومان مندر روڈ، سری نگر علاقہ کے رہنے والے ایک ملزم شخص اپنے گھر میں گھریلو اور تجارتی گیس سلینڈروں کا غیر قانونی ذخیرہ کرکے انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے تھے، اس بارے میں انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کی رہنمائی میں اور ضلع سپلائی آفیسر ڈاکٹر جگدیش باردیواڑ اور تعلقہ دار سنجے وارکڑ کی قیادت میں ایک ٹیم نے 12 مارچ 2026 ءکو متعلقہ مقام پر اچانک جانچ کی۔جانچ کے دوران ٹیم کو مجموعی طور پر 10 خالی گیس سلینڈر ملے۔ ان میں گھریلو استعمال کے 7 سلینڈر (HP-3، بھارت گیس-2، انڈین-2) اور تجارتی استعمال کے 3 سلینڈر (HP کمپنی کے) شامل تھے۔ یہ تمام 10 خالی سلینڈر پنچوں کی موجودگی میں ضبط کر لئے گئے۔اس معاملہ میں ضروری اشیاء ایکٹ 1955ء کی دفعہ 3 اور 7 کے ساتھ ساتھ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (Restriction on Use and Fixation of Selling Price) آرڈر 2000 کی دفعات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر معائنہ آفیسر رویندر راٹھوڑ نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے مطابق متعلقہ ملزم کے خلاف ضروری اشیاء ایکٹ 1955ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کارروائی میں معائنہ آفیسر رویندر راٹھوڑ، منجابھاؤ لوکرے، بالاپرساد ولاکٹّی، ویدنیشر گھاوت (ضلع سپلائی آفیسر دفتر) کے علاوہ نو دیپ جادھو اور وشوناتھ شندے نے خصوصی محنت کی۔گھریلو گیس کا تجارتی استعمال یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر شہری فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں، ایسا اپیل ضلع سپلائی آفیسر ڈاکٹر جگدیش باردیواڑ نے کی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے