कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دستے کی کارروائی

جوئے کے اڈے اور غیرقانونی ریت کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی، 32 لاکھ 6 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ :15؍مارچ (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج میں جاری غیرقانونی کاروبار پر روک لگانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے اپنے دفتر کے افسران اور عملے پر مشتمل ایک پولیس ٹیم کو ضلع ناندیڑ کے حمایت نگر علاقے میں روانہ کیا تھا۔اس ٹیم نے 14 مارچ 2026 ء کو حمایت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں گنگادھر دندےواڑ کے کھیت میں جاری جوئے کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 27 ہزار روپئے نقد رقم، 4 موبائل فون اور 3 موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 1 لاکھ 81 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اس معاملہ میں 4 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف حمایت نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 72/2026 کے تحت مہاراشٹر جوا قانون کی دفعہ 12 (الف) کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس کی مزید تفتیش حمایت نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل دلیپ جادھو کے سپرد کی گئی ہے۔اسی طرح مذکورہ ٹیم نے بھوکر پولیس اسٹیشن کی حدود میں رٹھا سے بھوکر روڈ پر غیرقانونی طور پر ریت کی نقل و حمل کرنے والے ایک ہائیوا ٹرک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارت بینز کمپنی کا تقریباً 30 لاکھ روپئے مالیت کا ایک ہائیوا اور 25 ہزار روپئے مالیت کی 5 براس ریت ضبط کی۔ اس معاملہ میں ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف بھوکر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 118/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 303 (2)، 3 (5) اور مہاراشٹر لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعات 48 (7)، 48 (8) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش بھوکر پولیس اسٹیشن کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل تکارام کینترے کر رہے ہیں۔ان دونوں کارروائیوں کے دوران پولیس ٹیم نے مجموعی طور پر 27 ہزار روپئے نقد رقم، 4 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں، ایک ہائیوا ٹرک اور 5 براس ریت سمیت کل 32 لاکھ 6 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سنجیو جنکلواڑ، پولیس کانسٹیبل گنیش دھومال اور پولیس کانسٹیبل کاماجی گاولی نے حصہ لیا۔ ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے افسران اور عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔
16 مارچ سے گٹکھا کے خلاف خصوصی مہم
پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے بتایا کہ 16 مارچ سے 30 مارچ کے دوران ناندیڑ رینج کے چاروں اضلاع میں گٹکھا کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران ذائقہ دار یا خوشبودار تمباکو، ملاوٹ شدہ چبانے والی تمباکو، خوشبودار سپاری، گٹکھا، پان مسالہ، کھرّا، ماوا اور اس طرح کی دیگر اشیاء کے ذخیرہ، تقسیم اور نقل و حمل کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس دوران پان کی دکانوں اور ممکنہ ذخیرہ گاہوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ چونکہ اس قانون کے تحت درج مقدمات سیشن کورٹ میں چلتے ہیں اور اس میں 10 سال تک سخت قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اس لیے متعلقہ افراد کو ایسے کاروبار سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسی طرح علاقے میں جاری غیرقانونی کاروبار کی اطلاع عوام تک آسانی سے پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے ’’خبر‘‘نامی ہیلپ لائن شروع کی ہے، جس کا موبائل نمبر 9150100100 ہے۔ شہری اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ کے ذریعے اپنے علاقے میں جاری غیرقانونی کاروبار کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے