कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ائمہ عیدگاہ سے مؤدبانہ و عاجزانہ گزارش

از قلم :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
(معلم مویدالمسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی)
9960451708

تمام معزز ائمہ کرام اور امامِ عیدگاہ کی خدمت میں ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ جیسا کہ آپ حضرات بخوبی واقف ہیں کہ ہماری ریاست مہاراشٹر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ماہِ اپریل سے ایس آئی آر (Special Intensive Revision) کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نہایت عاجزی کے ساتھ درخواست ہے کہ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد دعا سے قبل چند لمحوں کے لیے عوام الناس کو اس اہم عمل کے بارے میں ضرور آگاہ فرمایا جائے۔
عید کے مبارک موقع پر عیدگاہ میں بڑی تعداد میں برادرانِ اسلام ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ اگر اس موقع پر عوام کو مختصر مگر مؤثر انداز میں ایس آئی آر کیا ہے؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟ اور اس کے تحت جاری میپنگ کے عمل کو کس طرح مکمل کرنا ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے تو یہ پیغام بہت بڑی تعداد تک آسانی کے ساتھ پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ اس عمل سے ناواقف ہے اور ایک بڑی تعداد اس عمل کو کرنے میں لا پرواہی و سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر فہرست کو درست، مکمل اور شفاف بنانے کے لیے ایس آئی آر کے تحت میپنگ کا عمل جاری ہے۔ اس عمل کے تحت ہر شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے بی ایل او (Booth Level Officer) سے ملاقات کرے اور اپنی و اپنے اہلِ خانہ کی معلومات کی تصدیق اور تکمیل کروائے تاکہ ووٹر فہرست میں آپ کا نام باقی رہ سکے ۔
لہٰذا آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ نمازِ عید کے بعد دعا سے پہلے چند مختصر جملوں میں اس اہم پیغام کو عوام تک پہنچائیں اور انہیں ترغیب دیں کہ وہ اپنے اپنے بی ایل او سے رابطہ کر کے اس عمل کو بروقت مکمل کریں۔
یقیناً آپ کی چند لمحوں کی رہنمائی ہزاروں لوگوں تک اس اہم پیغام کو پہنچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس معاملے میں غفلت یا لاپرواہی مستقبل میں کئی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، مثلاً ووٹر فہرست سے نام خارج ہو جانا، ووٹ دینے کے حق سے محرومی اور دیگر قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس لیے اپنے بنیادی جمہوری حق یعنی حقِ رائے دہی کی حفاظت کے لیے اس عمل میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لینا نہایت ضروری ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ منبر و محراب سے اٹھنے والی آپ کی بیدار کن صدائیں اور رہنمائی ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی امت میں شعور بیدار کریں گی اور ایس آئی آر کے اس عمل کی کامیابی کا سبب بنیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی کو قبول فرمائے اور ملت کو صحیح رہنمائی عطا فرمائے۔
رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی اس اعلان کو کیا جا سکتا ہے ،
جزاکم اللہ خیراً۔
نوٹ قارئین سے گزارش ہے کہ ہمارے اس پیغام کو ائمہ مساجد و ائمہ عید گاہ تک پہنچانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے