कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن زہرا فاطمہ کا پہلا روزہ

ناندیڑ:10؍مارچ (نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی کی دُختر زہرا فاطمہ نے کمسنی میں ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کے دل خوشی سے بھر دیئے۔کم عمر ہونے کے باوجود زہر افاطمہ نے خوش دلی اور عزم کے ساتھ بھوک پیاس برداشت کرتے ہوئے روزہ مکمل کیا جس پر گھر والوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق زہر ا فاطمہ کافی دنوں سے پہلا روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی اور روزہ مکمل کیا۔ ماہِ رمضان المبارک میں کمسن بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے، اور زہر افاطمہ کا یہ اقدام اہل خانہ کے لیے مسرت کا سبب بنا۔ اس پُرمسرت موقع پر ایک مختصر و بابرکت تقریب منعقد کی گئی، جس میں  محبت اور خوشی کا خوبصورت سماں دیکھنے کو ملا، جہاں ہر چہرہ مسکراہٹ سے دمک رہا تھا اور ہر دل دعاگو تھا۔ والدین، عزیز و اقارب، اور بزرگوں نے ننھی روزہ دار زہرا فاطمہ کے حق میں صحت، کامیابی اور دین پر استقامت کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ زہرا فاطمہ کو نیک اور صالحہ بچی بنائے اور اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمائے۔ دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے