कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ المان اریب نے رکھا اپنی زندگی کا پہلا روزہ ،والدین کے لئے باعث صد افتخار

اردھاپور :6؍مارچ ( نامہ نگار) اردھاپور شہر کے بہترین صحافی نامور شخصیت محترم جناب زبیر بھائی پترکار کے فرمانبردار فرزند ارجمند محترم المان اریب نے اپنی چھوٹی سی عمر 8 سال میں اس شدید گرمی و دھوپ کے شدت کے باوجود احکام اسلام کی محبت میں پہلا روزہ رکھا ۔ یہ جذبہ ظاہر ہے ماں باپ کی تربیت کا نتیجہ ہے اور کیوں نہ ہوں رمضان المبارک لگتے ہی ہر طرف دینی ماحول روزے سحری اور افطاری کی دھوم ہوتی ہے اور مسجدوں کی رونقیں تو اپنی طرف انسان کو کھینچتی ہیں۔ خودبخود انسان میں عبادت کا شوق پیدا ہوتا ہے مسجدوں میں جی لگتا ہے قرآن کی گونج کانوں سے دل تک اترتی ہے، ہر کوئی اپنے رب کی رضا میں لگا ہوا ہوتا ہے ، جہاں بڑوں بوڑھوں میں عبادت کا شوق نظر آتا ہے وہیں بچوں میں عبادت کا شوق نظر آتا ہے ،بچے بہت چھوٹی عمر سے اپنے والدین سے ضد کرنے لگتے ہیں کہ ان کو بھی روزہ رکھنا ہے لیکن عمر کم ہونے کی وجہ سے والدین ان کو روزہ نہیں رکھنے دیتے کتنے معصوم چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو رات سوتے ہوئے اپنے والدین کو اس پر راضی کرکے سوتے ہیں کہ وہ سحری میں ان کو جگائیں گے لیکن جب صبح کو وہ جاگتے ہیں تو سورج کو دیکھ کر روتے ہیں اور اپنے والدین سے شکوہ کرتے ہیں کہ ان کو سحری میں جگایا نہیں گیا ،اسی حال میں دو پانچ سال گزر جاتے ہیں اور بالآخر وہ وقت آجاتا ہے کہ ان کی تمنا پوری ہوتی ہے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ سحری کرے روزہ رکھ لیتے ہیں ،گلی محلے کے بڑے بوڑھے لوگ بچوں کو دعائیں دیتے ہیں ،ان کے اس عمل کو سراہتے ہیں ،بڑی محبت ان پر نچھاور کرتے ہیں ،ایسا ہی ایک نیک دل معصوم چھوٹا بچہ المان اریب ابن شیخ زبیر صاحب ہے جس نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا اور اپنے والدین کی اچھی تربیت اور انکے نیک نامی کا ذریعہ بنا ، اللہ پاک المان اریب کو نیک صالح بنائے ،والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور ان کے لئے باعث سعادت بنائے، آمین ثم آمین۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی شیخ المان اریب کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے