कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دریائے گوداوری ندی میں غیر قانونی ریت نکاسی پر پولیس کی بڑی کارروائی

7 لاکھ 25 ہزار روپئے کا سامان ضبط

ناندیڑ:22؍فروری ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ دیہی پولیس نے ہفتہ کی صبح دریائے گوداوری ندی کے پَٹ میں غیر قانونی طور پر جاری ریت نکاسی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 لاکھ 25 ہزار روپئے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے غیر قانونی نکاسی میں استعمال ہونے والے انجن اور بیڑے توڑ کر نذرِ آتش کر دیے، جبکہ ضبط شدہ ریت کو پولیس اسٹیشن لاکر جمع کیا گیا۔پولیس سب ڈویژنل آفیسر پرشانت شندے کی رہنمائی میں یہ مہم انجام دی گئی۔ آج صبح تقریباً 11 بجے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر، پولیس عملدار جادھو، شیخ آصف اور شیخ ضمیر پر مشتمل ٹیم نے وشنوپوری علاقہ میں دریائے گوداوری کے پَٹ پر چھاپہ مارا۔پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس مقام پر جاری غیر قانونی نکاسی کے دوران ایک انجن (تقریباً 3 لاکھ روپئے مالیت)، 8 بیڑے (تقریباً 4 لاکھ روپئے مالیت) اور اندازاً 5 براس ریت (تقریباً 25 ہزار روپئے مالیت) برآمد ہوئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 7 لاکھ 25 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔چونکہ ضبط شدہ انجن اور بیڑے غیر قانونی ریت نکاسی میں استعمال ہو رہے تھے، اس لیے پولیس نے انہیں موقع پر ہی توڑ کر جلا دیا۔ جبکہ دریا کے کنارے ذخیرہ کی گئی 5 براس ریت کو نجی گاڑی کے ذریعے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے جمع کیا گیا ہے۔اس معاملے میں دو نامعلوم ملزمین کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 161/2026درج کیا گیا ہے۔ غیر قانونی معدنی نکاسی اور ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے لیے پولیس کی یہ کارروائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش پولیس سب ڈویژنل آفیسر پرشانت شندے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر چنچولکر انجام دے رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے