कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھے محمد عبدالواجد کا پہلا روزہ ایمان افروز منظر ، اہلِ خانہ مسرور

ناندیڑ، 19 فروری (نمائندہ): محمد سلیم فیمس ٹیلر، ناندیڑ کے فرزند اور محمد سرور شریف (معلم، موئیدالمسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار، اعتبار نیوز پربھنی) کے بھانجے محمد عبدالواجد ساکن گھوڑا گلی، ناندیڑ نے مورخہ 19 فروری یکم رمضان المبارک بروز جمعرات اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر شوقِ عبادت کا عملی مظاہرہ کیا۔کم عمری میں روزہ رکھنے کے اس خوبصورت جذبۂ ایمانی کو اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے بے حد سراہا۔ بڑے تایا محمد اسحاق صاحب، چچا محمد غفور صاحب، چچا عبدالرحیم صاحب اور عبدالواجد کے برادران محمد مجاہد، محمد جاوید اور محمد ماجد نے ننھے عبدالواجد کی ہمت و حوصلے کی تعریف کی۔ عبدالوجد کی والدہ گھر والوں کے مطابق عبدالواجد نے نہایت شوق و محبت کے ساتھ روزہ رکھا اور پورا دن خوش دلی اور صبر کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر نانی صاحبہ، آنٹی، مامی اور دیگر عزیز و اقارب عبداللہ شریف، عبدالرحمن، عبیداللہ شریف، سعدالرحمن، خیرالامین اور نورالامین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیارے بھانجے عبدالواجد کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔معصوم عبدالواجد کی جانب سے عبادت کا یہ جذبہ دیگر بچوں کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔ اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے اور نیکی کی راہ پر استقامت عطا کرے۔ادارہ اعتبار نیوز بھی اس معصوم روزہ دار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی دنیا وآخرت کی تمام کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے