कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھے محمد حسین کا پہلا روزہ: ایمان افروز منظر، اہلِ خانہ مسرور

ناندیڑ، 19 فروری (نمائندہ): محمد مجاہد محمد سلیم گھوڑا گلی، ناندیڑ کے کم سن فرزند محمد حسین نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر شوقِ عبادت اور جذبۂ ایمانی کی دلکش مثال پیش کی۔ محمد حسین، محمد مجاہد کے فرزند اور محمد سلیم فیمس ٹیلر، ناندیڑ کے پوتے ہیں۔ ننھی عمر میں عبادت کا یہ ذوق دیکھ کر گھر بھر میں خوشی اور فخر کی فضا قائم ہوگئی۔محمد حسین کے نانا جان محمد اسحاق صاحب، محمد غفور صاحب اور عبدالرحیم صاحب نے اس ہمت افزا اقدام کو سراہتے ہوئے ننھے روزہ دار کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا۔ اسی طرح چچا محمد جاوید اور محمد ماجد نے بھی محمد حسین کے عزم و حوصلے کی تعریف کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محمد حسین کی والدہ اور ہمشیرہ زویا کے مطابق انہوں نے پورا دن نہایت شوق و محبت، خوش دلی اور صبر کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔ اس موقع پر نانی صاحبہ، آنٹی، مامی اور ماموں سمیت دیگر عزیز و اقارب محمد سرور شریف اور عبیداللہ شریف نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ننھے محمد حسین کو دعاؤں سے نوازا۔محمد حسین کی جانب سے عبادت کا یہ خوبصورت آغاز دیگر بچوں کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور نیکی و تقویٰ کی راہ پر ثابت قدم رکھے۔ادارہ اعتبار نیوز بھی اس معصوم روزہ دار کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کی دنیا و آخرت کی تمام کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے