कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبرغم: نوجوان اخیار حسین کا انتقال

ناندیڑ:14؍فروری ( سید عمران) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ (ہمارے عزیز دوست)، خوش مزاج، کم گو، بلند اخلاق اور نہایت ملنسار نوجوان اخیار حسین آج اچانک اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔مرحوم، جناب انصار صاحب (ریٹائرڈ انجینئر)، نعمانیہ نگر، ناندیڑ کے بڑے صاحبزادے تھے۔ نوجوان حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے دو دنوں سے بلڈ پریشر کی شکایت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کا آج 14 فروری بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر مسجد نعمانیہ، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اسرا نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے