कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کو برآمدات کے لیے سرفہرست بنائیں گے : ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے

سرکاری سہولیات سے فائدہ اٹھا کر’لوکل ٹو گلوبل‘ کا راستہ اپنانے کی صنعتکاروں سے اپیل

ناندیڑ:6؍فروری ( نامہ نگار) ناندیڑ ضلع میں دستیاب مضبوط مواصلاتی بنیادی سہولیات اور زرعی بنیاد پر پیداوار کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے برآمدات کے لیے بڑی مواقع موجود ہیں۔ صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ بازار کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے خطرات کو پہچانیں اور مرکزی و ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ تال میل قائم کرکے ضلع میں برآمدات کے لیے سازگار ماحول تیار کریں، یہ اپیل ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے کی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ برآمدات ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سرکاری سہولیات و اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر ناندیڑ ضلع کو ‘لوکل ٹو گلوبل’ بنانے کے لیے سبھی کو پیش قدمی کرنی چاہیے۔آج ضلع کلکٹر آفس کے پلاننگ ہال میں ’’مہانریات اگنائٹ کنونشن 2026‘‘ کے تحت منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر کے جنرل منیجر امول انگلے، ڈاک محکمہ کے آفیسر اکشے کلکرنی، نیو انڈیا انشورنس کمپنی کے چانگ دیو شیلکے، مہاراشٹر گرامین بینک کے آفیسر پی۔ ڈی۔ مولے، ضلع لیڈ بینک آفیسر مسٹر سونکامبلے، اے یو اسمال فائننس بینک کے مینیجر امرجیت سنگھ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے آفیسر سوربھ کمار، ناندیڑ ضلع انڈسٹریل اسوسی ایشن کے صدر ہرشد شاہ، آنند بڈوئی، برآمد کنندہ نلیش دیشمکھ، نیز برآمدی صلاحیت رکھنے والی صنعتوں کے صنعتکار، نو صنعتکار اور مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ناندیڑ ضلع میں ضلع ایکسپورٹ سنٹر کا قیام اور صنعتکاروں میں برآمدات سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے، یہ بات ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر کے جنرل مینیجر امول انگلے نے اپنے تمہیدی خطاب میں کہی۔وزیراعظم نریندر مودی کے ’لوکل ٹو گلوبل‘ تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرکزی حکومت کے ڈاک محکمہ کے ذریعہ دستیاب ڈاک گھر ایکسپورٹ سنٹر، ڈاک پورٹل رجسٹریشن اور آسان و جدید برآمدی طریقہ کار کے بارے میں آفیسر اکشے کلکرنی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی معلومات پیش کیں۔صنعت و تجارت میں آسانی کے پیش نظر میتری کمرہ کے تحت صنعتوں کے مسائل کو ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا نظام موجود ہے، یہ بات آفیسر دھنشری جادھو اور منوج ڈومانے نے آن لائن رہنمائی کے ذریعہ واضح کی۔ صنعت شروع کرنے کے لیے قرض سے متعلق مسائل، سرکاری اسکیموں کا فائدہ اور صنعتکاروں کو مثبت ذہنیت کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت پر بینک آفیسران نے زور دیا۔کیلا پیداوار شعبہ کی تحقیق اور برآمدی تجربہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے برآمد کنندہ نلیش دیشمکھ نے برآمدات میں درپیش مشکلات، ان کے حل اور گاہکوں کو معیاری مال فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے