कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سٹی اسٹریٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے عوامی مقامات پر شراب نوشی کر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ:21؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارکی ہدایت پر ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لیے قائم کی گئی ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو کے تحت کارروائیاں انجام دی گئیں۔ یہ کارروائیاں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کماراور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شری سورج گروکی ہدایات و رہنمائی میں ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر شری بھگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے 19 اور 20 جنوری 2026 کو کی گئیں۔
(۱) پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر کے سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 1 اور 2 کے پولیس اہلکاروں نے پیٹرولنگ کے دوران کینال روڈ پر 01 شخص کو پانی کی بوتل اور گلاس کے ساتھ شراب فروخت کرتے ہوئے پایا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح زراعت میدان میں ایک شخص کو شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا گیا، جس پر اس کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی حدود میں واقع شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
(۲) پولیس اسٹیشن شواجی نگر کے سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 1، 2 اور 3 کے پولیس اہلکاروں نے پیٹرولنگ کے دوران وساوا گارڈن اور انّابھاؤ ساٹھے چوک میں 04 افراد کو شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جن کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی حدود میں واقع شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
(۳) پولیس اسٹیشن وزیرآباد کے سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے سب پولیس انسپکٹر ناگرگوجے، ڈپٹی انسپکٹر درشن اور چارلی پولیس اہلکاروں نے پیٹرولنگ کے دوران وزیرآباد میں ایک شخص کو بغیر نمبر کی گاڑی چلاتے ہوئے پایا، جس پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح وزیرآباد علاقے میں 09 افراد کو عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا گیا، جن کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ 2 ؍افراد کو ممنوعہ گٹکھا اپنے قبضے میں رکھتے ہوئے پایا گیا، جن کے خلاف پولیس اسٹیشن وزیرآباد میں کوپٹا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ساتھ ہی حدود میں واقع شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
(۳) دامنی ٹیم کے افسران اور اہلکاروں نے پیٹرولنگ کے دوران وساوا گارڈن، برقی چوک اور صرافہ لائن میں 09 افراد کو شور و ہنگامہ کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جن کے خلاف پولیس اسٹیشن شواجی نگر اور پولیس اسٹیشن ایتوارہ میں دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے، نہ ہی شراب نوشی کے لیے جگہ فراہم کرے اور نہ عوامی امن میں خلل ڈالے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے