कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضور حکیم شریعت علامہ سلمان میاں کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:18؍جنوری(راست) 19؍جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء دارالعلوم غوثیہ رضویہ ، اشرف نگر ، ہنگولی گیٹ ، ناندیڑ کا سالانہ جلسہ دستار بندی منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں حضور حکیم شریعت حضرت علامہ مفتی سلمان رضا صاحب قبلہ مد ظلہ العالی(بریلی شریف ) کی سہ روزہ تبلیغی دورہ پر ناندیڑ تشریف آوری ہو رہی ہے ۔ 18 جنوری بروز اتوار حضور والا ناندیڑ تشریف لا رہے ہیں۔ آپ کا قیام الحاج غلام نبی صاحب (مرحوم )سیلانی پیلیس والے کے مکان اشرف نگر پر رہے گا۔ جبکہ 19 جنوری پروز پیردو پہر دو بجے حضرت بسمت نگر میں منعقد ایک مخصوص محفل میں عوام اہل سنت بالخصوص نوجوانان امت کو وعظ و نصیحت فرمائیں گے۔نیز بیعت کے خواہشمند حضرات کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کریں گے ۔ مغرب کی نماز ان شاء اللہ مسجد محمدیہ اقبال نگر ناندیڑ میں ادا ہوگی اور حضرت ہی امامت فرمائیں گے اور اسی رات کو دارالعلوم غوثیہ رضویہ ، اشرف نگر ، ہنگولی گیٹ ، ناندیڑ کے جلسہ دستار بندی کی سر پرستی بھی فرمائیں گے ۔ نیز 20؍جنوری بروز منگل وارنگا پھا ٹا ،ضلع ہنگولی میں ظہر تا عصر، ’’اصلاح اعمال و عقائد ‘‘کے عنوان پر منعقد جلسہ عام میں خطاب فرمائیں گے اور21جنوری کو بروز چہار شنبہ سید عبدالرحیم صاحب نائیگاؤں کے مکان پر منعقد نوری محفل میں شرکت فرماکر بذریعہ کار حیدر آباد روانہ ہوں گے۔ اس طرح کا پریس نوٹ مفتی محمد تراب الدین صاحب رضوی (بانی و مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ) کی طرف سے جاری کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے