कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑنیشنل تھائی باکسنگ چیمپئن شپ: آر جی ایف بیڑ کی ٹیم نے جیتے 13 میڈلز

ناندیڑ:13؍جنوری ( راست)​لوک مت کے زیر اہتمام ناندیڑ انڈور اسٹیڈیم میں ‘مہاراشٹرا اسٹیٹ تھائی باکسنگ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ’ کا انعقاد10-11 جنوری 2026 کو کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں آر جی ایف (RGF) ٹیم کے 13 فائٹرز نے ضلع بیڑ کی نمائندگی کی۔ یہ کامیابی چیف کوچ محمد ربیع شیخ اور سینئر کوچ محسن سر کی سخت تربیت کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔​ٹیم آر جی ایف کے بہترین فائٹرز میں سے ایک، ابرار خان موسیٰ خان نے 85 کلوگرام ہیوی ویٹ زمرے میں ‘ناک آؤٹ’ جیت درج کی۔ وہیں پی آر او (PRO) فائٹ میں ہیڈ کوچ محمد ربیع شیخ نے ‘اسپلٹ ڈیسیژن’ کے ذریعے ٹائٹل بیلٹ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ 21، 19، 17 اور 14 سال سے کم عمر کے زمروں میں دیگر فائٹرز نے گولڈ میڈل اور ٹرافیاں جیتیں۔میڈل حاصل کرنے والے ​کامیاب کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:​عادل تیمور، 2) شیخ عامر، 3) ولید قاضی، 4) عمر سراج پٹھان، 5) معاذ بسد، 6) شیوراج کروند، 7) ریتیش، 8) انشراح خان، 9) توحید، 10) ریحان پٹھان، 11) شیخ کامران۔​ضلع بیڑ کے ان تمام ریاستی چیمپئنز کو ان کی سخت محنت اور شاندار کارکردگی پر یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔ آر جی ایف بیڑ کے ربیع شیخ اور محسن سر نے تمام میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے