कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول پربھنی،پنجم جماعت کے سرپرستوں کی میٹنگ کا انعقاد

پربھنی:31؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)اسکول میں پنجم جماعت کے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی تعلیمی، اخلاقی اور مجموعی ترقی کے سلسلے میں سرپرستوں کو آگاہ کرنا اور ان سے تعاون حاصل کرنا تھا۔میٹنگ کی صدارت جناب صفی اللہ خان نے فرمائی۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض محمد ابرار خان نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ صدرِ جلسہ نے اپنے خطاب میں بچوں کی باقاعدہ حاضری، محنت، اخلاقی تربیت اور والدین و اساتذہ کے باہمی تعاون پر زور دیا۔میٹنگ میں اساتذہ نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، ہوم ورک، نظم و ضبط اور صحت و صفائی سے متعلق اہم نکات سرپرستوں کے سامنے رکھے۔اور اس ماہ بہتر کار کردگی کرنے والے طلبہ وطالبات کو اعزاز سے نوازا گیا. سرپرستوں نے بھی اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں، جنہیں سراہا گیا۔آخر میں سیما یاسمین میڈم نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام سرپرستوں، اساتذہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ کے انتظامات میں فاطمہ باجی نے نمایاں کردار ادا کیا۔میٹنگ خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے