कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں وحدت اسلامی ہند مشرقی ریجن مہارشٹر کا دو روزہ ‘تزکیہ اجتماع منعقد

وحدت اسلامی افراد تنظیم کا ہمہ جہت تزکیہ چاہتی ہے:مولانا جمیل صدیقی،لکھنو
ہمارا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے:ڈاکٹر انیس احمد،لکھنو

اردھاپور ـ:29؍دسمبر(شیخ زبیر) تنظیم کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور متوسلین وحدت اسلامی کی علمی و فکری تربیت و تزکیہ کے لیے وحدت اسلامی ہند، مشرقی ریجن مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام شہر ناندیڑ کے لمرا فنکشن ہال،دیگلور ناکہ میں مورخہ 27-28 دسمبر 2025 کو دو روزہ ‘ تزکیہ اجتماع’ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔اجتماع میں تنظیم کے اراکین اور ذمہ داران نے شرکت کی، جن کی رہنمائی اور تزکیہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔اجتماع کے دوران متعدد اہم اور علمی سیشنز منعقد ہوئے جن میں مقررین نے قرآنی آیات، احادیث اور موجودہ حالات کی روشنی میں رہنمائی کی۔محترم بسم اللہ شیخ نے تذکیر بالقرآن کے ذریعے اجتماع کا آغاز فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحِ معاشرہ کا کام صرف کتاب و سنت کی روشنی میں ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔اور اصلاح کا عمل اپنی ذات سے شروع ہوکر اللہ کی راہ میں انتھک جد وجہد کے مراحل سے گزر کر اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔بعد ازاں لکھنو سے تشریف لائے بزرگ عالم دین مولانا جمیل صدیقی نے بڑی ہی پراثر گفتگو کی،فاضل مقرر نے "تزکیہ کی اہمیت و فضیلت اور مراحل” پر تقریر کی۔آپ نے اس راہ میں حائل رکاوٹوں کا ذکرکیا اور شرکاء کو متوجہ کیا کہ اقامت دین کی راہ میں تزکیہ کس قدر ضروری ہے نیز آپ نے تزکیہ نفس کے عملی مراحل پر بھی راہنمائی فرمائی۔جناب انیس خان نے "دین کے اجتماعی احکام” پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک مسلمان کی انفرادی زندگی کی طرح اجتماعی زندگی بھی اسلامی اصولوں کی پابند ہے۔نیز آپ نے اسلام کے اجتماعی اداروں کا تعارف اور معاشرہ میں ان کی اہمیت واضح کی۔مولانا جمیل صدیقی صاحب نے "سنت رسولﷺ کی معنویت و فضیلت” پر روشنی ڈالی اورانکارِ حدیث کی جدید شکلوں سے شرکاء اجتماع کو متعارف کرایا۔نیز فاضل مقرر نے فی زمانہ رونما ہونے والے فتنوں سے آگاہ کیا، جبکہ مولانا مشتاق فلاحی نے "مبشرات رسول صلی اللہ علیہ وسلم غلبہ دین کے تناظر میں” پر سیر حاصل گفتگو کی۔آپ نےوضاحت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری زمانے کی بشارتیں اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ اسلام کا غلبہ یقینی ہے اور فی زمانہ ملکی و عالمی سطح پر پھیلی بدامنی،ظلم اور معاشی بے اعتدالی اسلام کے ذریعہ ہی ختم ہو سکتی ہے۔دوران اجتماع "کشمکش حق و باطل” پر ایک ڈسکشن اجتماع کا اہم حصہ رہا، جس کا مقصد تحریک اسلامی کے لیے زمینی سطح پر درپیش مسائل کا عملی حل تلاش کرنا تھا۔ ڈسکشن میں "کشمکش حق و باطل” کے موضوع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایک گروپ ڈسکشن "تحریک اسلامی: مسائل اور ضرورتیں”کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔اجتماع کا اختتام محترم ڈاکٹر انیس صاحب( معتمد عمومی وحدتِ اسلامی ہند)کی زادِ راہ پر ہوا جس میں محترم نے اسلام پر استقامت کے ساتھ جمنے اور اپنے تشخص کو برقرار رکھنے کی تلقین کی ساتھ ہی آپ نے فرمایا کہ اللّٰہ کی کتاب قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو تھام کر ہی حالات کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔مولانا جمیل صدیقی صاحب کی دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے اجتماع کو تربیتی اور فکری اعتبار سے انتہائی کامیاب قرار دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے