कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقراؔ اردو ہائی اسکول بور نار میں غالب ڈے کی شاندار تقریب، اشعار و غزلوں سے محفل سجی

بورنار :29؍دسمبر(راست)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ادارہ عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں اُردو کمیٹی کے تحت اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی یاد میں *غالب ڈے* نہایت وقار اور ادبی جوش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے کی۔تقریب میں تحریکِ صدارت مظہر خان بسم اللہ خان نے پیش کی جبکہ فیروز خان فتح خان نے اس کی تائید کی۔ پروگرام کا آغاز جماعت ہفتم کے طالب علم جزلان فاروق کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پنجم تا دہم جماعت کے طلباء نے غالبؔ کے منتخب اشعار اور غزلیں پیش کر کے محفل کو ادبی رنگ عطا کیا۔ جماعت ہشتم کی طالبہ عالیہ اشفاق اور دہم جماعت کی طالبہ نازیہ رمضان کھاٹیک نے مترنم آواز میں غالبؔ کی غزل پیش کی جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اس موقع پر اسکول کے معاون مدرس صادق سر نے اپنی خوش آواز غزل سے طلبہ اور اساتذہ کو محظوظ کیا۔ اسکول کے سینیئر معلم روشن شیخ سر نے غالبؔ کی حالاتِ زندگی اور ان سے وابستہ دلچسپ واقعات بیان کر کے طلبہ کی معلومات میں اضافہ کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے غالبؔ کی شخصیت، فکر اور فن پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو علم، ادب اور اخلاقی اقدار اپنانے کی نصیحت کی نظامت کے فرائض جواد انجم نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی میں فیروز سر ،امیر سر اور غیر تدریسی عملے میں عاقب سر (کلرک)، مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے بھرپور تعاون کیا۔آخر میں صادق سر کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ یہ ادبی و یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے