कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تاریخی کارنامہ: ننھی عمّارہ ـــ جس نے اسکول کی دہلیز پر قدم رکھنے سے پہلے ہی تاریخی رقم کردی!

پربھنی (مہاراشٹر) :27؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )بھارت کی کم سن باصلاحیت بچی سیدہ عمّارہ فیضان دانش نے صرف 2 سال، 11 مہینے اور 16 دن کی عمر میں اپنی پہلی کتاب “My Friend Dodo: A Story of Kindness and Friendship” شائع کرکے Influencer Book of World Records میں اپنا نام درج کرواکر "Youngest Female Author” ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سیدہ عمّارہ کسی اسکول میں نہیں جاتیں بلکہ انہیں گھر پر ہی ہوم اسکولنگ کے ذریعے تربیت اور تعلیم دی جارہی ہے۔ اسی گھریلو تعلیمی ماحول میں اُن کی تخلیقی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں اور انہوں نے اتنی کم عمر میں ایک متاثر کن کتاب لکھ کر حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا۔سیدہ عمّارہ کی کتاب میں دوستی، محبت اور مہربانی جیسے مثبت اقدار کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے متاثر کن ہے۔یہ کتاب اس وقت Amazon پر عالمی سطح پر دستیاب ہے, جس سے دنیا بھر کے قارئین تک اس کا پیغام پہنچ رہا ہے۔ ادارے کے چیف ایڈیٹرز مہیما جین اور جیش بھٹ نے اس کم عمری میں حاصل کردہ شاندار کامیابی کو ’’غیر معمولی ذہانت، تخلیقی صلاحیت اور مضبوط عزم‘‘ قرار دیا۔ادارہ Influencer Book of World Records کے مطابق سیدہ عمّارہ کا یہ اعزاز دنیا بھر کے بچوں کے لیے ایک تابناک مثال ہے، جس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ ہنر اور لگن عمر کی محتاج نہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے