कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس کی جانب سے ’’مشن سہیوگ‘‘کے تحت طلبہ و خواتین میں سائبر آگاہی اور سیلف ڈیفنس تربیتی مہم کا آغاز

ناندیڑ:29؍اکتوبر(نمائندہ اعتبار) مشن سہیوگ کے تحت درج ذیل 8 نئی اختراعی مہمات جاری ہیں۔ ان میں سے ’’مشن نربھیا‘‘ کے ذریعے اسکولی طلبہ کو سائبر آگاہی، سوشل میڈیا کے استعمال، ٹریفک سیفٹی، سیلف ڈیفنس، قوانین سے متعلق بیداری (اسلحہ ایکٹ، ایو ٹیجنگ، ریگنگ)، ’’گْڈ ٹچ‘‘ اور ’’بیڈ ٹچ‘‘ کی معلومات، منشیات کے نقصانات اور اخلاقی اقدار کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ’’مشن سمادھان‘‘ کے تحت خواتین و طالبات کی حفاظت کے لیے QR کوڈ پر مبنی شکایت درج کرنے کی سہولت، اس سے متعلق رہنمائی اور تربیتی نشستوں کے انعقاد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آخری مرحلے میں قومی سطح کے ماہرین اور فیکلٹی ایکسپرٹس کے درمیان پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔رہنمائی نشستوں کے تحت شہر کے تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور کلاسز کے تقریباً 50,000 طلبہ کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔ اسی کے ساتھ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی 10,000 طالبات و طلبہ، اسکول و کالج کے 20,000 طلبہ اور 1,500 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔خصوصی تربیتی نشستوں کے تحت تقریباً 5,000 لڑکیوں اور بچوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے گی۔ جنسی استحصال سے متعلق مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل کرنے کے لیے 2,000 پولیس اہلکاروں اور سرکاری وکلاء کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ والدین و اہلِ خانہ کے لیے بھی نشستیں منعقد کی جائیں گی جن میں تقریباً 500 خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 90,000 تا 1,00,000 براہِ راست مستفیدین ہوں گے، جبکہ دوسرا مرحلہ دیہی علاقوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ان مقاصد کے حصول اور طلبہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے اسکولوں و کالجوں میں جاکر بیداری مہم چلانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں بتاریخ 29اکتوبر 2025ء کو ودیا آرآنا اکیڈمی، ناندیڑ میں سب انسپکٹر دیانند پاٹل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماروتی چوہان اور پولیس کانسٹیبل کاشیناتھ کارکھڑے (مقررہ سائبرتھانہ) نے طلبہ سے ملاقات کر کے سائبر کرائم، منشیات کے نقصانات، سڑک کی حفاظت، خواتین و بچوں کی سلامتی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔اس پروگرام میں پولیس سب انسپکٹر دیانند پاٹل، انسپکٹر ماروتی چوہان، پولیس کانسٹیبل کاشیناتھ کارکھڑے (سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ)، ودیا آرآنا اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب پاوار سر، لڈا سر، دیگر اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔اس مہم کو کامیابی سے چلانے کے لیے پولیس انسپکٹر وسنت سپرے (موبائل نمبر 8425840431) اور پولیس سب انسپکٹر ماروتی چوہان (موبائل نمبر 9552512510) سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے رابطہ کرنے کی اپیل معزز پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ، جناب ابیناش کمار نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے