कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کیا ہم حرام گوشت تو نہیں کھا رہے ہیں

قریش برادری کا احتجاج اور کچھ حضرات کی بےحسی

تحریر: مفتی محمد احمد خان قاسمی
(امام وخطيب مسجد قریشہ بارہ امام منیار گلی ناندیڑ)
8605132315

سورہ مائدہ کی آیت نمبر تین میں اللہ رب العزت نے بہت سے اصول اور فروعی احکام ومسائل ذکر فرمائے ہیں.
جسمیں پہلا مسئلہ حلال و حرام کے جانوروں کا ذکر ہے. جن جانوروں کا گوشت انسان کے لئے نقصان دہ ہو چاہے جسمانی طور پر ہو یا روحانی طور پر ان کو قرآن نے خبائث قرار دیا اور اس کے کھانے کو حرام کردیا اور جن جانوروں میں کوئی جسمانی یا روحانی نقصان نہیں ہے ان کو طیب اور حلال قرار دیا.
*لیکن ان حلال جانوروں کے کھانے میں بھی کچھ مہذب اصول مقرر کئے گئے*
ان میں تین باتیں بنیادی ہیں. جن میں سے دو کا تعلق عقیدہ اور مذہب سے ہے اور ایک کا تعلق انسانی صحت اور اس کی جسمانی مصلحت سے ہے.
1)پہلا حکم یہ ہے کہ جانور کو ذبح کرنے والا مسلمان ہو، عقیدہ توحید کا قائل ہو
2)دوسرے یہ کہ ذبح کرتے وقت اس پر صرف اور صرف اللہ کا نام لیا گیا ہو
3)روح نکال نے کا صحیح طریقہ
یعنی ایسے طریقے پر ذبح کیا جائے کہ رگوں کا بہتا ہوا خون اچھی طرح نکل جائے.
ایسا جانور جس پر انسان کو ذبح کرنے کی قدرت حاصل ہو اگر اس کی رگیں کاٹے بغیر روح نکال دی جائے تو وہ جانور حلال نہیں ہوگا قرآن کریم سورہ مائدہ کی آیت نمبر تین میں اللہ نے ایسے جانور کو حرام کردیا فرمایا حرام کیا گیا ہے تم پر مردار، خون ،خنزیرکا گوشت ،اور جس جانور کو غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، جس کا گلا گھونٹا گیا ہو، الخ قرآن کریم کی اس آیت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صرف وہی جانور حلال ہے جس کو شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہو لہذا صرف کسی جانور کو گلا گھونٹ کر یا بیہوش کرکے کسی اور طریقے سے جانور کا خون بھادینے سے جانور حلال نہیں ہوتا.
2)دوسری بات جو جانور کے حلال کرنے کے لئے ضروری ہے وہ ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا
قرآن میں اللہ رب العزت نے ذکر کیا ہے *جس جانور پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اس کو مت کھاؤ اور ایسا کرنا گناہ ہے(سورہ الانعام آیت 121)
قرآن میں صرف یہ ایک آیت نہیں ہے جس میں ذبح کے وقت بسم اللہ کو ضروری قرار دیا ہے بلکہ بہت سی آیات اس پر دلالت کرتی ہیں ان میں سے بعض آیات یہ ہے.
(1).*سورہ مائدہ آیت 4*
(2).*سورہ الحج آیت34*
(3).*سورہ الحج آیت 36*
(4).*سورہ الانعام آیت 138*
(5).*سورہ الانعام آیت 119*
یہ تمام آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا ضروری ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے لئے جانور کا گوشت حلال ہوتا ہے ورنہ وہ حرام ہے جس پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا.
خلاصہ یہ ہے کہ ذبح کا معاملہ کوئی عام معاملہ کی طرح نہیں ہے. بلکہ ذبح کا معاملہ دین اسلام کے شعائر اور علامات میں سے ہے. اس لئے کوئی جانور جس کا کھانا حلال ہے اس کا گوشت اس وقت تک حلال نہیں ہوسکتا جب تک اس میں تین باتیں نہ پائ جائے.
1)جس جانور کو ذبح کرنے کی قدرت ہو اس کی روح اس کے گلے کی رگوں کی کاٹنے سے نکلی ہو بہوش کرکے یا کسی اور ذریعہ سے نہیں
2)ذبح کرنے والا عقلمند با شعور مسلمان ہو
3)ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا گیا ہو
ان تمام باتوں کے بعد ہم غور کریں کے *ہمارے شہر ناندیڑ* میں بلکہ پورے مہاراشٹر میں قریش برادری کا احتجاج جاری ہے اور گوش بند ہے اس کے باوجود گوش مل رہا ہے چوری چھپے اور بعض لوگ خرید رہے ہیں تو غور کیجئے وہ جانور حلال ہے یا حرام. بیل کا ہے گدھے کا ہے بہوشی کی حالت میں ذبح کیا گیا ہے یا نہیں. چوری کا ہے یاپہر مردار یا بیمار اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں یہ سب باتیں غور کرنے کے قابل ہے اس لئیے ہم اس طرح گوشت نہ لیں.
اور ایک بات یہ بھی ہے کہ اس طرح کے عمل سے احتجاج کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے *حرام گوشت کھانے سے اپنے آپ کو بچائیں اور بحیثیت مسلمان اتحاد واتفاق کا ثبوت پیش کریں۔
ہم سوچے کے مسلمانوں کی ایک جماعت(قریش) اپنے معاشی نظام کو ٹھیک کرنے اور اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر اور ان کے اوپر ہونے والے ظلم وزیادتی کے خلاف اپنے کاروبار کو چھوڑ کر احتجاج پر ہے اور ہم صرف لذت کے خاطر اور اپنی شادیوں کے کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے لئے حلال وحرام کی تمیز کئے بغیر گوشت خریدے اور کھائے تو کیا ہم ایک مسلمان ہونے کا حق ادا کررہےہیں. تمام ہی شہریان کا یہ عمل ہونا چاہیے کہ وہ قریش برادری کا ساتھ دے اور ان کے آس تحریک کا حصہ بنے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے