कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کی ابتدائی حلقہ بندی کا شیڈول جاری

اعتراضات، مشورے اور تجاویز 21 جولائی تک پیش کرنے کی اپیل

ناندیڑ:15؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں ضلع پریشد اور اس کے تحت آنے والی 16 پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ابتدائی حلقہ بندی 14 جولائی 2025 کو ضمیمہ نمبر 5 (ا) اور 5 (ب) میں درج ذیل مقامات پر شائع کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر دفتر ناندیڑ کے نوٹس بورڈ پر، ضلع پریشد ناندیڑ کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر، متعلقہ تعلقہ دفاتر کے نوٹس بورڈز پر، متعلقہ پنچایت سمیتیوں کے نوٹس بورڈز پر، نیز ضلع کلکٹر ناندیڑ کی سرکاری ویب سائٹ https://nanded.gov.in پر بھی یہ معلومات فراہم کی گئی ہے۔ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے ابتدائی حلقہ بندی کے مسودے پر اگر کسی کو کوئی اعتراض، مشورہ یا تجویز ہو تو وہ اپنی وضاحت کے ساتھ تحریری شکل میں ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ یا متعلقہ تعلقہ دفتر میں 21 جولائی 2025 ء تک لازمی طور پر جمع کرائیں۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والے کسی بھی اعتراض، مشورے یا تجویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔ یہ اطلاع ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے