कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرلی ۔ ویجناتھ۔ – عادل آبادپیسنجر ٹرین کا مال ٹیکڑی اسٹیشن پر اسٹاپ یقینی بنایا جائے: عبد الرحیم پٹیل کا مطالبہ

ناندیڑ:14؍جولائی ( نامہ نگار) سماجی کارکن عبد الرحیم پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرلی ۔ ویجناتھ ۔عادل آباد پیسنجر ٹرین (نمبر 77615) کو ناندیڑ کے مضافاتی علاقے مال ٹیکڑی ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ اسٹاپ (ٹھہراؤ) دیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک تفصیلی عرضداشت ریلوے حکام کو روانہ کی ہے جس میں عوامی مفاد کی بنیاد پر فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔عبد الرحیم پٹیل نے بتایا کہ یہ ٹرین ناندیڑ اور عادل آباد کے درمیان روزانہ چلتی ہے، لیکن ناندیڑ کے قریب موجود مال ٹیکڑی اسٹیشن پر اس کا کوئی اسٹاپ(ٹھہراؤ) نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے رحمت نگر، دیگلور ناکہ اور اطراف کے علاقوں میں رہنے والے تقریباً دو لاکھ سے زائد افراد کو خاصی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ان میں طلبہ، سرکاری ملازمین، اور کاروباری طبقہ بڑی تعداد میں شامل ہے جنہیں سفر کے لیے ناندیڑ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن جانا پڑتا ہے، جو نہ صرف کافی دُور ہے بلکہ وقت اور وسائل کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مال ٹیکڑی اسٹیشن پر اس ٹرین کا اسٹاپ کرایا جائے تو روزانہ ہزاروں مسافروں کو راحت ملے گی، ساتھ ہی ریلوے کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ یہ فیصلہ اس علاقہ کے معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔آخر میں عبد الرحیم پٹیل نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عوامی مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کریں اور جلد از جلد ٹرین نمبر 77615 پرلی۔ ویجناتھ۔ عادل آباد پیسنجر کو مال ٹیکڑی ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ اسٹاپ فراہم کریں۔عبد الرحیم پٹیل نے توقع ظاہر کی کہ ریلوے انتظامیہ عوامی سہولت کے پیش نظر اس مطالبے پر مثبت کارروائی کرے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے