किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا مہاراشٹر کے یک روزه تفہیمی و تنظیمی کیمپ کا ناندیڑ میں کامیاب انعقاد

ناندیڑ :14 جون (پریس ریلیز) -آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA)مہاراشٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیمی و تنظیمی کیمپ کا انعقاد ناندیڑ میں عمل میں آیا۔ اس کیمپ کا مقصد میقات 2028-2025 کے لیے مرتب کردہ ریاستی پالیسی اور پروگرام کی وضاحت اور اس کی موثر تفہیم تھا، تاکہ تنظیم کے مختلف شعبہ جات اور ذمہ داران اس پروگرام کو ضلعی و مقامی سطح تک پہنچا کر اس پرعملی کام کر سکیں۔ پروگرام کا آغاز جناب سراج حسین صاحب کی تذکیر بالقرآن سے ہوا جس کے بعد ریاستی سیکریٹری پٹھان شریف خان صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں کیمپ کی غرض و غایت بیان کی۔ انہوں نےنظیمی استحکام، مقصد کی وضاحت اور ذمہ داران کی تربیت پر زور دیا۔ اس کے بعد مختلف مقررین نے آئیٹا مہاراشٹر کے پالیسی پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پہلے سیشن میں نائب صدر ریاض الخالق صاحب، نائب صدر سید اسماعیل صاحب کنویز IAC شیخ عبداللہ صاحب، کنویز EPSC ساجد خان صاحب، اور جوائنٹ سیکریٹری شیخ طیب صاحب نے پالیسی کے مختلف شعبوں کی وضاحت کی۔مقررین نے تنظیم کے تعلیمی ، اخلاقی ، اور تربیتی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ میقات کے اہداف کو واضح کیا کیمپ کی خاص بات آل انڈیا آئیٹا کے مرکزی سیکریٹری محترم اسلم فیروز صاحب کاخصوصی خطاب تھا، جس میں انہوں نے مرکز کی توقعات کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ریاستی کیڈر کو مرکز کے اہداف، تنظیمی استقامت، اور تعلیمی و سماجی خدمات کی اہمیت سے روشناس کرایا کیمپ کے دوسرے سیشن میں ریاستی مشاورتی کونسل(SAC) کی چھ خالی نشستوں کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔ یہ انتخاب مرکزی سیکریٹری اسلم فیروز صاحب اور مرکزی لیڈی کنویز محترمہ صفیہ انجم صاحبہ کی نگرانی میں مکمل شفافیت کے ساتھ انجام پایا۔ اس موقع پر ضلعی و یونٹ سطح کے صدور و سیکریٹریز نے بھر پور شرکت کی۔ انتخابی عمل میں جن احباب کو ریاستی مشاورتی کونسل کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ان میں شیخ طیب صاحب (بیڑ) سید اسماعیل (بلڈانہ)، شیخ واجد صاحب ( لاتور)، عتیق احمد صدیقی صاحب (اورنگ آباد)، مسعود حسین صاحب (اکولا) اور غلام جاوید صاحب (ہنگولی) شامل ہیں۔ بعد ازاں آئیٹا مہاراشٹر کے سابق صدر محترم عبد الجلیل نے تنظیم کے تقاضے اور ہمارا کردار کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو تنظیم سے وفاداری، نظم وضبط، اور متحرک کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ آئیٹا مہاراشٹر کے صدر جناب محمد عتیق شیخ صاحب نے اپنے پر مغز اختتامی خطاب میں تنظیمی وابستگی میں اضافہ، تعلیم کے میعار کو بلند کرنا، اساتذہ کے حقوق کا تحفّظ کرنا، تدریس میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور طلباء کی اخلاقی اور سماجی تربیت پر زور دیا کیمپ کا اختتام عبدالجلیل صاحب کی دعا پر ہوا۔ اظہارِ تشکر میں تمام مہمانان، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور آئندہ سرگرمیوں میں مزید جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سمیر سر اور مسعود حسین صاحب نے انجام دیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے