किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامع مسجد میں جماعت دہم و دوازدہم کے طلبہ کی گلپوشی

ناندیڑ:22؍مئی ( راست) بتاریخ /21 مئی بروز بدھ بعد نماز عشاء جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ میں درس بخاری شریف کا ماہانہ پروگرام منعقد ہوا ، جس میں حضرت علامہ مفتی نظیر احمد صاحب نقشبندی حیدرآباد نے بخاری شریف کا درس دیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث سے سامعین کو روشناس کرایا ۔ اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ کی جانب سے محلہ کے ان طلبہ کرام کی گلپوشی کی گئی جنہوں نے دسویں اور بارہویں جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر مفتی عبدالعظیم رضوی (خطیب و امام جامع مسجد ناندیڑ) نے اپنے مختصر خطاب میں لڑکوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہمیں اپنی بچیوں کو ارتداد سے بچانا ہے تو اپنے لڑکوں کو اعلی تعلیم دلوانا ہوگا۔ورنہ آنے والے دن ہمارے لئے اچھے نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پر مفتی شمس الدین صاحب صدیقی ، حافظ منور صاحب فاروقی ، ایڈووکیٹ مشتاق صاحب ، ڈاکٹر محدث پٹھان صاحب ، آصف سر، قاضی تسنیم صاحب فاروقی ، عبدالسلام بھائی، سلمان قادری ،حاجی یونس وندھانی و دیگر حضرات موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے