कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مقامی اداروں کے الیکشن میں کانگریس کو اکثریت ملے گی : رویند ر چوہان

ناندیڑ:18؍ مئی ( نامہ نگار ):سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مہاراشٹرا میں ضلع پریشد ، پنچایت سمیتی ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور دیگر مقامی اداروں کے الیکشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔ اس سلسلہ میں ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویند ر چوہان نے اپنے بیان میں کہا کے کانگریس پارٹی آنے والے دنوں میں تمام مقامی اداروں کے الیکشن میں پوری طاقت سے حصہ لے گی۔ کانگریس پارٹی کو ہی ضلع میں اکثریت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کے کانگریس پارٹی ناندیڑ میں کبھی کمزور نہیں تھی اور نہ ہی مستقبل میں کبھی کمزور ہوگی۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاوہ دیگر تمام الیکشن پارٹی پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کو ہی اکثریت ملے گی۔ جو مخالفین ناندیڑ ضلع میں کانگریس کو کمزور بتانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ناندیڑ کی عوام الیکشن میں ان کا مقام بتا دے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے