कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عباد الرحمن کے پہلے روزے کی خوشی میں تقریب

ناندیڑ : 11 مارچ (نامہ نگار): وزیرآباد کے رہائشی عزیز الرحمن کے فرزند عباد الرحمن نے سات سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھ کر ایمانی جذبے کی خوبصورت مثال قائم کی۔ ان کے دادا جان عبدالرحمن عرف وکیل صاحب ( نورنگ پان شاپ، وزیرآباد) سمیت تمام رشتہ داروں اور احباب نے ان کے حوصلے کی بھرپور ستائش کی۔اس خوشی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب میں عباد الرحمن کی گل پوشی کی گئی اور انہیں نیک تمناؤں سے نوازا گیا۔ رشتہ داروں اور دوست احباب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عباد الرحمن کو دین پر ثابت قدم رکھے اور نیکیوں کی راہ پر گامزن فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے